Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

سجن کمارگزشتہ 7 برس سے دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں صفدرجنگ اسپتال لایا گیا، لیکن اس وقت تک ان کی موت ہوچکی تھی۔ اپریل 2026 میں سجن کمارنے اپنی بیمار اہلیہ سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ سے ضمانت کی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔

 رام مندر میں چڑھاوا چوری کے معاملے کے درمیان ٹرسٹ کے سابق جنرل سکریٹری چمپت رائے نے مندر تعمیر کمیٹی کے چیئرمین نرپیندر مشرا سے متعلق سنگین دعوے کئے ہیں۔چمپت رائے کے دعوے کے مطابق، رام مندرکی تعمیر کے دوران وہی فیصلے ہوئے جو نریپیندرمشرا چاہتے تھے۔

سالق اب اعلیٰ ترین سطح پر مقابلہ کرنے اور ملک کا نام مزید روشن کرنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ اننت ناگ کے ایک دور افتادہ علاقے سے بین الاقوامی کھیلوں کے میدان تک کا ان کا سفر اس بات کی ایک متاثر کن کہانی ہے کہ کس طرح عزم اور خاندانی تعاون مالی مشکلات پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

گوالیار میونسپل کارپوریشن کی ٹینڈر شاخ سے ڈیجیٹل سگنیچر (DSC) ڈونگل چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں وارڈ نمبر 21 کے بی جے پی کونسلر برجیش شریواس کو مبینہ طور پر ڈونگل اپنی جیب میں رکھتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جبکہ کونسلر نے اسے افسران کی سازش قرار دیا ہے۔

سروے کے دوران ایسے یتیم اور بے سہارا بچے بھی سامنے آئے ہیں جن کی تعلیم سیلاب اور گھریلو حالات کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ابتدائی طورپر2 بچوں کی دوسالہ تعلیمی کفالت کی ذمہ داری لی گئی ہے اور انہیں فی بچہ دو ہزارروپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے، تاکہ مالی مشکلات کے باعث ان کی تعلیم کا سلسلہ منقطع نہ ہو۔ اس کے ساتھ تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کی کتابیں ایک ہزار بچوں میں تقسیم کی گئی ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہونے والے طلبہ کی تعلیم کو دوبارہ معمول پرلانے میں مدد مل سکے۔

جھارکھنڈ بی جے پی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ سے ملاقات کی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر آدتیہ ساہو اور حزب اختلاف کے لیڈر بابولال مرانڈی کی قیادت میں ہونے والی اس ملاقات میں جھارکھنڈ سے متعلق کئی موجودہ سیاسی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پروفیسرانل رائے راجستھان کے سیکرمیں واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے شیخاوتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ چانسلر کے دفتر سے جاری حکم نامے میں پروفیسر انل رائے کی بریلی کی اسٹیٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر تقرری کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔

گوتم اڈانی نے بدھ کے روز گجرات کے گاندھی نگر ضلع میں واقع معروف مہودی جین مندر کا دورہ کیا اور پوجا و پرارتھنا کرکے آشیرواد حاصل کیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریتی اڈانی، بڑے بیٹے کرن اڈانی اور بہو پریدھی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

مغربی بنگال بار کونسل انتخابات میں ٹی ایم سی نے 23 میں سے 15 نشستیں جیت کر اپنا غلبہ برقرار رکھا۔ ریاست میں اقتدار میں موجود بی جے پی کو صرف 3 نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا، جبکہ لیفٹ فرنٹ نے بھی 3 اور کانگریس نے 2 نشستیں جیتیں۔

اننت ناگ کے بھٹ سالک الاسلام نے مالی مشکلات کے باوجود WEKAF ورلڈ ارنیس چیمپئن شپ 2026 میں دو گولڈ میڈل جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ 12ویں جماعت میں زیرِ تعلیم سالک کی یہ کامیابی ان کی محنت، جذبے اور خاندان کی حمایت کی ایک متاثر کن مثال ہے۔