BJP MLA Dr Rajeshwar Singh: گورنر کے خطبے کو سنے بغیر احتجاج جمہوری اقدار کے خلاف، اپوزیشن کے کردار پر ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اٹھائے سوال
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کہا کہ گورنر کے خطبے کو سنے بغیر ہی اس میں رکاوٹ ڈالنا نہ صرف آئینی وقار کو مجروح کرتا ہے بلکہ جمہوریت کی روح کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اختلاف رائے اور احتجاج اپوزیشن کا آئینی حق ہے، مگر اس کا اظہار شور شرابے اور ایوان کی کارروائی روک کر نہیں بلکہ مہذب بحث، ٹھوس دلائل اور حقائق کے ذریعے ہونا چاہیے۔
PM Modi Airstrip Inauguration: وزیر اعظم مودی 14 فروری کو آسام میں ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ کا کریں گے افتتاح، رافیل اور سکھوئی دکھائیں گے فضائی طاقت
مستقبل میں دو محاذی جنگ کے ممکنہ خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔ اسی حکمتِ عملی کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں قومی شاہراہوں پر ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈز کی تعمیر تیزی سے کی جا رہی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بھارتی فضائیہ کو متبادل رن وے دستیاب رہیں۔
Supreme Court In Digital Arrest Scams Case: ڈیجیٹل اریسٹ فراڈ پر سپریم کورٹ سخت، آر بی آئی کی ایس او پی پورے ملک میں نافذ کرنے کا حکم
ملک بھر میں بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اریسٹ فراڈ اور سائبر فراڈ کے واقعات پر سپریم کورٹ نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے ریزرو بینک آف انڈیا، تمام بینکوں اور مرکزی وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے کہ دو جنوری 2026 سے ایک جامع اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) پورے ملک میں نافذ کیا جائے، تاکہ شہریوں کو آن لائن دھوکہ دہی سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ممتا بنرجی کی کوششیں ناکام، ایس آئی آر پرسپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ، بنگال میں ووٹرلسٹ کی ڈیڈ لائن بڑھائی گئی
ملک کی کئی ریاستوں میں ایس آئی آر سے متعلق پیدا ہوئی متنازعہ صورتحال کے درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ میں وکیل بن کرمداخلت کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ سپریم کورٹ کی بینچ نے انہیں زبردست جھٹکا دیا۔
Nitish Kumar On Rabri Devi: ”ای لڑکی ہے…“! نتیش کمار کے بیان پر سیاسی طوفان، رابڑی دیوی کے ساتھ تلخ نوک جھونک سے پورے بہار میں ہنگامہ
بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پانچویں دن ایوان اس وقت شدید ہنگامے کی زد میں آ گیا جب سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور موجودہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے درمیان تلخ نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔ دربھنگہ میں چھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ عصمت دری کے معاملے پر رابڑی دیوی کی جانب سے نتیش کمار سے استعفیٰ کے مطالبے نے ایوان کا ماحول گرم کر دیا۔ اسی دوران وزیر اعلیٰ کے ایک جملے نے سیاسی حلقوں میں بھونچال پیدا کر دیا۔
West Bengal Rajya Sabha Election: بنگال میں اسمبلی انتخابات سے پہلے راجیہ سبھا میں سیاسی بساط، پانچ سیٹوں پر ٹی ایم سی-بی جے پی آمنے سامنے، جانئے دونوں جماعتوں کی حکمت عملی؟
مغربی بنگال میں مجوزہ اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اسی دوران راجیہ سبھا انتخابات نے بھی ریاست کی سیاست میں نئی گہما گہمی پیدا کر دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مارچ تا اپریل 2026 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے اپریل میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں پر انتخابات ہوں گے، جس میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی براہ راست آمنے سامنے ہوں گی۔
Sharad Pawar Health Update: بھتیجے اجیت پوار کی تیرہویں کے دوران شرد پوار کی طبیعت بگڑی، پونے کے اسپتال میں داخل
مہاراشٹر کی سیاست میں ایک اہم خبر سامنے آئی ہے، جہاں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع شرد پوار کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر پونے کے معروف رو بی ہال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔
No-Confidence Motion Against Speaker: اپوزیشن کی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری، پارلیمنٹ میں آئینی ٹکراؤ کے آثار؟
لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور اب اسپیکر اوم برلا کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد لوک سبھا اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر غور کر رہا ہے، جس سے آئینی تصادم کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
Dr Indresh Kumar Condolences: بھارت کی صوفی روایت اور مشترکہ تہذیب کو ناقابل تلافی نقصان، سید شاہ محمد نظامی کے انتقال پر اندریش کمار کا اظہار تعزیت
حضرت سید شاہ محمد نظامیؒ، سجادہ نشینِ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ (دہلی) کے وصال سے پورا ملک سوگوار ہے۔ ان کا انتقال صرف مسلم برادری ہی نہیں بلکہ بھارت کی مشترکہ تہذیبی وراثت، صوفی روایت اور صدیوں پر محیط گنگا–جمنی تہذیب کے لیے ایک گہرا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
PM Modi interaction: گجرات کے دو بھائیوں کا نام سنتے ہی وزیراعظم مودی کا چہرہ کھل اٹھا، طلبہ سے تعلیم، کیریئر اور قوم سازی پر تفصیلی گفتگو
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ قبائلی سماج نے ہمیشہ قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آنے والے وقت میں بھی نوجوان طلبہ ’وکست بھارت‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔





