India Weather Forecast: دہلی۔این سی آر میں بارش اور تیز ہواؤں سے بدلا موسم کا مزاج، شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر جاری
آئی ایم ڈی نے بتایا ہے کہ مغربی ہمالیائی خطے میں 24 اور 25 جنوری کو برفباری کی سرگرمیاں کم ہو کرہلکی بارش میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 27 جنوری سے شمال مغربی بھارت میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
Pradhan Mantri Gram Sadak Yojana: مودی حکومت نے دیہی علاقوں میں 10 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑک منصوبوں کو دی منظوری
مودی حکومت نے دیہی بھارت کی ترقی کو نئی رفتار دینے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز کی جانب سے وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا۔IV کے تحت ملک بھر کے دیہی علاقوں میں 10 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑک منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔
Amit Shah Pays Tribute To Netaji On Parakram Diwas: امت شاہ نے پراکرم دیوس پر نیتا جی کو پیش کیا خراجِ عقیدت، نوجوانوں سے ملک کے دفاع کے عزم کو مضبوط کرنے کی اپیل کی
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 23 جنوری کو ملک بھر میں نیتاجی کی جینتی کو ’’پراکرم دیوس‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
PM Modi Kerala Visit: کیرالہ میں بی جے پی کی انتخابی مہم کی شروعات، وزیراعظم مودی کی این ڈی اے قائدین سے ملاقات، کہا— ’روشن مستقبل دینے کے لیے ہم پرعزم ہیں‘
وزیراعظم مودی نے جمعہ کو کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی اے کے انتخابی مہم کی باضابطہ شروعات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ترقی، شفاف طرزِ حکمرانی اور ماہی گیر طبقے کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی-این ڈی اے عوام کو بہتر شہری سہولیات اور ایک روشن مستقبل فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
Gold-Silver price January 2026: سونا–چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ! چاندی لاکھوں کے پار، سونا بھی مہنگا
ملک بھر کے سرفرا بازاروں میں 23 جنوری 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ جہاں چاندی نے 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا، وہیں 24 کیریٹ سونا 1,59,860 روپے فی 10 گرام کی سطح تک پہنچ گیا۔ شادیوں کے سیزن میں بڑھتی ہوئی قیمتیں خریداروں کی جیب پر بھاری پڑ سکتی ہیں۔
IAS Sanjeev Khirwar: کتا گھمانے کے لیے اسٹیڈیم خالی کرانے والے آئی اے ایس افسر سنجیو کھیروار کی واپسی! اب دہلی میں سنبھالیں گے بڑا عہدہ
وہ آئی اے ایس افسر سنجیو کھیروار جو کتے کو گھمانے کے لیے پوری اسٹيڈیم کو خالی کرانے کے واقعے کی وجہ سے خبروں میں آئے تھے، اب ایک بار پھر نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہیں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کا نیا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
Delhi Metro special schedule: صبح 3 بجے سے شروع ہوگی دہلی میٹرو، جانیے پریڈ کے لیے ڈی ایم آر سی کا کیا ہے خاص پلان
اگر آپ بھی اس سال دہلی کے کرتویہ پتھ پر ہونے والی شاندار پریڈ اور جھانکیوں کا دیدار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کے لیے ایک بہت اچھی خبر ہے۔ دہلی میٹرو (ڈی ایم آر سی) نے آپ کی راہ آسان بنانے کے لیے کمر کس لی ہے۔
Bihar Congress Meeting: ’بہارمیں بہت بڑا موقع‘، کانگریس کی میٹنگ میں راہل گاندھی کے بیان سے ہلچل تیز، آخر کیا ہے پلان؟
بہارکانگریس کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ میں راہل گاندھی نے کہا کہ پارٹی کو منفی سیاست سے بچانا ہوگا۔ میٹنگ میں آزاد رکن پارلیمنٹ پپویادو نے آرجے ڈی سے الگ ہونے کی بات کہی۔
Vijay Shah’s name in Republic Day ceremony: سپریم کورٹ کا مقدمہ چلانے کا حکم، لیکن وجے شاہ کا نام 26 جنوری کے پروگرام میں شامل، کیا یہی ہے بی جے پی کی حب الوطنی؟
جس وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کیا تھا، اس کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ چلایا جانا ہے، لیکن اس کے بجائے اسی وزیر کو 26 جنوری کے یوم جمہوریہ کی تقریبات کی فہرست میں شامل کرنے سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ رتلام ضلع میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں وجے شاہ کو مہمان خصوصی بنائے جانے پر کانگریس نے سخت اعتراض جتایا ہے۔
Notice Issued To Remove Shrine Built On KGMU Campus: لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کیمپس سے تمام مزاریں ہٹانے کے لیے نوٹس چسپاں، 15 دن کی مہلت
لکھنؤ کے کے جی ایم یو کیمپس میں واقع مزار کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے نوٹس جاری کیے جانے کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ نوٹس میں 15 دن کے اندر مزار ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے، بصورت دیگر انتظامیہ کارروائی کرے گی اور اس پر آنے والا خرچ بھی ذمہ داران سے وصول کیا جائے گا۔





