AIMIM Green Row Controversy: اے آئی ایم آئی ایم کونسلرسحرشیخ اوربی جے پی لیڈرنونیت رانا میں زبانی جنگ، سابق رکن پارلیمنٹ نے پاکستان جانے کا دیا مشورہ
مہاراشٹرکے ممبرا میں اے آئی ایم آئی ایم کونسلر سحر شیخ کے ممبرا کو ہرا رنگ دیں گے والے بیان پر سیاسی تنازعہ گہرا ہوگیا ہے۔ بی جے پی لیڈراورسابق رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اس ملک میں بھگوا ہی چلے گا۔
Akhilesh Yadav statement on shankaracharya dispute: ’نہ کسی کو اسنان سے روکا جائے اور نہ ہی دان سے‘، اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر بڑا حملہ
پریاگ راج کے ماگھ میلے میں مونی اماوسیہ کے اسنان کو سے متعلق شنکراچاریہ سوامی اوی مکتیشورانند اور انتظامیہ کے درمیان تنازع بڑھ گیا ہے۔ اس معاملے پر سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سناتنی روایات کو روکنا غلط ہے۔
PM Modi flags off three Amrit Bharat Express trains in Kerala: ترواننت پورم میں وزیراعظم مودی نےتین امرت بھارت ایکسپریس کو دکھائی ہری جھنڈی، سی ایم وجین نے کہا-منصوبوں سے ریاست کو ملے گی نئی رفتار
پنارائی وجین نے وزیراعظم مودی کی جانب سے تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں اور ایک پیسنجر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کا بھی مزید تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی ریل خدمات کیرل کے لیے رابطہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے اعتبار سے بے حد اہم ہیں
Nashik airshow entry fees: ناسک ایئر شو میں انٹرفیس پرتنازع، بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے— یہ تقریب کمائی کے لیے نہیں
ناسک میں ایئر فورس کے ایئر شو کے لیے انٹری فیس وصول کیے جانے کی خبروں پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے واضح کیا کہ ایئر شوز ہمیشہ مفت ہوتے ہیں اور ان کا مقصد نوجوانوں کو متاثر کرنا ہوتا ہے، پیسہ کمانا نہیں۔ پوری خبر یہاں پڑھیں۔
Bihar Congress Crisis: بہار کانگریس میں ٹوٹ کی آہٹ! آج دہلی میں ہوگی ہائی لیول میٹنگ، ہوسکتا ہے بڑا اعلان
نومبر2025 میں ہوئے بہار اسمبلی الیکشن میں این ڈی اے نے بڑی جیت درج کی تھی۔ 243 اراکین اسمبلی میں این ڈی اے کو کل 202 سیٹیں ملی تھیں، جن میں بی جے پی نے 89 اور جے ڈی یو نے 85 سیٹیں جیتی تھیں۔ وہیں، اپوزیشن عظیم اتحاد صرف 35 سیٹوں پرسمٹ گیا تھا۔ آرجے ڈی کو 25 سیٹیں ملیں جبکہ کانگریس 61 سیٹوں پرالیکشن لڑنے کے باوجود محض 6 سیٹیں ہی جیت سکی۔
All India Weather Update: دہلی این سی آر میں بارش،سری نگر سے شملہ منالی تک شدید برف باری، کشمیر میں درجنوں پروازیں منسوخ
کشمیر وادی میں جاری شدید برفباری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خراب موسم، کم حد نگاہ اور رن وے پر برف جم جانے کے باعث آج صبح تک مجموعی طور پر24 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
PM Modi offers tributes to Balasaheb Thackeray on birth centenary: وزیر اعظم نے بالا صاحب ٹھاکرے کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
وزیراعظم مودی کے مطابق سیاست کے ساتھ ساتھ بالاصاحب ٹھاکرے کو ثقافت، ادب اور صحافت سے بھی گہری دلچسپی تھی۔ ایک کارٹونسٹ کی حیثیت سے ان کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ سماج پر گہری نظر رکھتے تھے اور مختلف مسائل پر بے خوف انداز میں اپنی رائے پیش کرتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بالاصاحب کے وژن سے تحریک لے کر مہاراشٹر کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا جاتا رہے گا۔
PM Modi Pays Tribute To Netaji Subhas Chandra Bose:وزیراعظم مودی نے پراکرم دیوس پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جرأت اور حب الوطنی کو کیا یاد، پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم مودی نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جینتی، جو پرکرم دیوس کے طور پر منائی جاتی ہے، ہمیں ان کے ناقابلِ تسخیر حوصلے، مضبوط عزم اور ملک کے لیے ان کی بے نظیر خدمات کی یاد دلاتی ہے۔
Adani Total Gas Limited: اڈانی ٹوٹل گیس کا شاندار مظاہرہ، تیسری سہ ماہی میں منافع 11 فیصد بڑھا، آمدنی 1,600 کروڑ روپے سے تجاوز
اڈانی ٹوٹل گیس لمیٹڈ (اے ٹی جی ایل) نے مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی کے نتائج جاری کرتے ہوئے مضبوط مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اکتوبر سے دسمبر 2025 کی مدت میں کمپنی کا خالص منافع سالانہ بنیاد پر 11 فیصد بڑھ کر 159 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں یہ منافع 142.38 کروڑ روپے تھا۔
Home Minister Amit Shah: جھارکھنڈ میں بڑی کارروائی، ایک کروڑ کے انعامی پتی رام مانجھی سمیت 16 نکسلی ہلاک، امت شاہ کا اعلان— نکسلواد آخری مرحلے میں
جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے سارنڈا جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے نکسلیوں کے خلاف ایک بڑی اور فیصلہ کن کارروائی انجام دی ہے۔ مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جھارکھنڈ پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 16 نکسلی مارے گئے، جن میں ایک کروڑ روپے کے انعامی نکسلی لیڈر انل عرف پتی رام مانجھی بھی شامل ہے۔





