Gold-Silver Price: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست کمی، خریداری کا بہترین موقع! جانیے آج کی تازہ قیمتیں
ہفتے کے پہلے کاروباری دن سررافہ بازار میں تیزی دیکھی گئی۔ ڈالر کی مضبوطی اور منافع خوری کے باعث سونے اور چاندی کی چمک ماند پڑ گئی ہے۔ شادیوں کے سیزن میں خریداری کرنے والوں کے لیے یہ ایک راحت بھری خبر ہے۔
Bomb threat emails trigger panic in courts: اتر پردیش کی 18 ضلعی عدالتوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، لکھنؤ سیشن کورٹ میں ہائی الرٹ
دھمکی ملتے ہی عدالت کے احاطے کو سیل کر دیا گیا۔ ڈاگ اسکواڈ اور بم ناکارہ بنانے والی ٹیموں نےعمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ عدالت میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والے ہر فرد کی سخت جانچ کی جا رہی ہے۔ بیگز، سامان اورگاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔
Alwar Closed Factory Massive Fire: راجستھان کے بھِواڑی میں بند فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 7 مزدور زندہ جلے، مزید کئی دیگرکے پھنسے ہونے کا خدشہ
الور کے خوشکھیڑا صنعتی علاقے میں واقع ایک بند گتے کی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی سے 7 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ زور دار دھماکوں کے درمیان ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ مزید کئی مزدوروں کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Amit Shah attends Delhi Police’s Foundation Day ceremony: امت شاہ نے دہلی پولیس کے یومِ تاسیس تقریب میں کی شرکت ، 10 نئے منصوبوں کا رکھا سنگِ بنیاد
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز دہلی پولیس کے 79ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں کو تمغے عطا کیے اور ان کی لگن، عوامی تحفظ میں کردار اور بہترین خدمات کو سراہا۔
PM Modi Inaugurated India AI Impact Expo 2026: وزیراعظم نریندر مودی انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو کا کریں گے افتتاح ، 13 ممالک کے پویلین اور اسٹارٹ اپس پیش کریں گے مستقبل کی ٹیکنالوجی
وزیراعظم نریندر مودی آج دہلی کے بھارت منڈپم میں ‘انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026’ کا افتتاح کریں گے۔ 16 سے 20 فروری تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کی توقع ہے۔ ایکسپو میں عالمی ٹیکنالوجی، لائیو ڈیمونسٹریشن اور اسٹارٹ اپس کے ورکنگ ماڈلز کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے مستقبل کی جھلک پیش کی جائے گی۔
North India Weather Update: شمالی بھارت میں گرمی نے وقت سے پہلے دی دستک، درجۂ حرارت 35 ڈگری تک پہنچا، جانیے اپنے شہر کی تازہ صورتحال
فروری کا آدھا مہینہ گزرنے کے ساتھ ہی شمالی بھارت کے موسم کے مزاج میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جہاں باڑمیر جیسے علاقوں میں پارہ 35 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے، وہیں ایک نئے مغربی ہواؤں کے سلسلے (ویسٹرن ڈسٹربنس) کے باعث پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی خطوں میں ہلکی بوندا باندی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
PM Modi On Defence Budget: پاکستان سے جنگ کا کتنا خطرہ؟ دفاعی بجٹ میں اضافے پر وزیر اعظم مودی نے کہا- ”ہمیں تیار رہنا ہے“
وزیر اعظم مودی نے پاکستان کے ساتھ ممکنہ جنگ کے خطرے سے متعلق سوال پر واضح کیا ہے کہ بھارت ہر صورتحال کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ کسی ایک واقعے یا آپریشن سے جڑا ہوا نہیں بلکہ یہ ملک کی طویل مدتی سلامتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
NEET Aspirant Death Case: پٹنہ نیٹ طالبہ موت معاملہ: متاثرہ کے گاؤں پہنچی سی بی آئی، گھر کی لی گئی تلاشی، پڑوسیوں سے پوچھ گچھ
پٹنہ میں نیٹ کی تیاری کر رہی ایک طالبہ کی مشتبہ موت کا معاملہ تاحال گرم ہے۔ اس سلسلے میں سی بی آئی نے تحقیقات تیز کرتے ہوئے اتوار کو متاثرہ کے آبائی گاؤں کا دورہ کیا، جہاں اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی اور اہل خانہ سمیت پڑوسیوں سے تفصیلی پوچھ گچھ کی۔
HM Amit Shah On Trade Deals: تجارتی معاہدوں میں کسانوں کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ حالیہ تجارتی معاہدوں سے بھارتی کسانوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے ہر معاہدے میں زراعت، ڈیری اور ماہی گیری کے شعبوں کے مفادات کا مکمل تحفظ یقینی بنایا ہے اور کسی بھی طبقے کو غیر محفوظ نہیں چھوڑا گیا۔
Viksit Bharat 2047 Vision: بجٹ 2026 ’وکست بھارت‘ کی سمت مضبوط قدم: وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا بھارت اب 2047 تک ’وکست بھارت‘ کے ہدف کی جانب اگلا بڑا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے اور کیا یہ واقعی ’اب یا کبھی نہیں‘ جیسی صورتحال ہے، کہا کہ موجودہ حالات بھارت کے لیے ایک تاریخی موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ملک کے پاس نوجوان اور ہنر مند آبادی کی بڑی طاقت موجود ہے، جو مستقبل کی معیشت کو نئی سمت دے سکتی ہے۔





