Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری حارث الحق نے امریکہ-اسرائیل اورایران کے درمیان ہوئی جنگ میں سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پرتعزیت کا اظہارکیا اورایرانی عوام کو صبروعظم کی تلقین کی۔

سی آئی ایس ایف کے یومِ تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے جوانوں کی لگن، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی تعریف کی۔ وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے بھی سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی سلامتی میں ان کے اہم کردار کو یاد کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی 11 مارچ کو کیرالہ اور تمل ناڈو میں 16,450 کروڑ روپے کی ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیں گے۔ ان منصوبوں میں ریفائنری، ہائی وے اور ریلوے کے بڑے پروجیکٹس شامل ہیں۔

بھارت کی پہلی خاتون معلمہ اور عظیم سماجی مصلح ساوتری بائی پھولے کو ان کی برسی کے موقع پر مختلف لیڈروں نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ امت شاہ، یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی وزرائے اعلیٰ نے انہیں خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی مساوات کی عظیم تحریک کا سرچشمہ قرار دیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ریاستی صدراخترالایمان کا کہنا ہے کہ دہلی سے آنے کے بعد تیجسوی یادو نے بات نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں بات کریں گے۔ اس طرح سے تیجسوی یادو کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔

ایران۔اسرائیل جنگ کے درمیان ایل پی جی بحران کی افواہوں اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان حکومت نے بُکنگ کے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے۔ اب سلنڈر صرف 25 دن کے بعد ہی بُک کیا جا سکے گا۔

 لوک سبھا میں منگل کے روز اسپیکراوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز کے دوران اپوزیشن نے جم کرہنگامہ کیا۔ اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے اسپیکر پر کئی الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اوم برلا غیرجانبدار نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے اپوزیشن کو اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز لانی پڑی ہے۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر منگل کو پارلیمنٹ میں باضابطہ بحث شروع ہو گئی۔ اس معاملے پر ایوان میں کافی ہنگامہ آرائی کے بعد اب بحث کے لیے کل 10 گھنٹوں کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

مغربی ایشیا کے خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے بارہویں جماعت کے بعض امتحانات کو مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق 12 مارچ سے 16 مارچ 2026 کے درمیان منعقد ہونے والے امتحانات کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی و چیئرپرسن نیتا ایم امبانی نے عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں انہوں نے استاد ذاکر حسین سے جڑی اپنی نجی یادیں شیئر کیں جس سے محفل کا ماحول انتہائی جذباتی ہو گیا۔