Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

پولیس کے مطابق کینیا کی شہری جیسمین نے خواتین کو ممبئی لانے، ان کے قیام اور گاہکوں کے انتظام میں اہم کردار ادا کیا۔ متاثرہ خواتین کی نقل و حرکت پر بھی سخت پابندیاں عائد تھیں۔ تفتیش میں غیر ملکی شہریوں سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔

گجرات کے بھروچ میں سرکاری زمین پر قائم بالاپیر درگاہ اور دو مزاروں کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا۔ اس دوران بھاری تعداد میں پولیس تعینات رہی۔ انتظامیہ نے یہ کارروائی گاؤں والوں کی شکایت پر کی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے نابالغوں کے مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں نامزد سوامی اویمکتیشورانند کی گرفتاری پر فی الحال پابندی عائد کر دی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی صدر اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں جمعہ کے روز  راؤز ایونیو کورٹ نے بری کر دیا۔

جامعہ ہمدرد کے سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ آن لائن ایجوکیشن  نے جنوری 2026 بیچ کے آن لائن طلبہ کا شاندار استقبال کیا۔

حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر بڑے پیمانے پر افراتفری مچ گئی جس کے باعث دونوں جانب طویل ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس نے ملبہ ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی۔ ناگور کے ایم پی ہنومان بینیوال نے حادثے پر غم کا اظہار کیا اور مرنے والوں کی روح کی شانتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ پولیس نے حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سی بی آئی کے مطابق سال 1992 میں بینک دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں فرضی مالی لین دین کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف بیکانیر اینڈ جے پور (ایس بی بی جے) کو مالی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سال 1996 میں اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے نو ملزمان کو قصوروار قرار دیا تھا۔

اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے آج دوئمکھ میں فاؤنڈیشن لٹریسی اینڈ نیومریسی (FLN) سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ مرکز ریاست میں ابتدائی بچوں اور پرائمری تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے آبکاری پالیسی معاملے میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت 23 ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سی بی آئی کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں سنگین خامیاں پائی گئیں، جس کی بنیاد پر الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

کھتولی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ملک زرعی بنیاد سے ہٹ کر ذات پات کی بنیاد پر چلنے لگا ہے۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی اور کانگریس پر پسماندہ طبقات اور دلتوں کے حقوق چھیننے کا الزام عائد کرتے ہوئے این ڈی اے کے ساتھ انتخابات لڑنے کے اپنے فیصلے کو دوبارہ دہرایا۔