Bharat Express

علاقائی

ہیمنت سورین کو ای ڈی نے 31 جنوری کو زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ سورین پر زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اس وقت رانچی کی برسا منڈا جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔

افضال انصاری کا مزید کہنا تھا کہ 'مختار انصاری کی موت کے بعد ہمیں کہا کہ جانے والا تو چلا گیا لیکن تم نے جس طرح رمضان کے مہینے میں انہیں زہر دے کر مارا، انہوں نے شہادت کا درجہ پایا ہے۔

معلومات کے مطابق لڑکی کی عمر 14 سال بتائی جاتی ہے۔ دونوں کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی۔ میاں بیوی کی طرح رہ رہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت 5 سالہ ابھینندن اور 5 سال کی نندنی کماری کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ خاتون کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خان نہ تو کسی عوامی رابطہ مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور نہ ہی کسی جلسے میں اور نہ ہی جیل سے باہر آنے کے بعد انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال سے ملاقات کی ہے۔

سپریم کورٹ نے تیزاب حملے کا نشانہ بننے والی 9 لڑکیوں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ متاثرہ لڑکیوں کی جانب سے ایک عرضی دائر کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل KYC حاصل کرنے میں ایک خصوصی عمل کو شامل کیا جائے یعنی ان جیسے سینکڑوں متاثرین کے لیے کسٹمر کی شناخت یا تصدیق کی جائے۔

مشتعل بھیڑ نے اسکول کو آگ لگا دی۔ قتل کی واردات کو انجام دینے کی شک میں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دہلی پولس کے اسپیشل سیل کو اطلاع ملی تھی کہ باہری دہلی کے کھیڑا خورد گاؤں میں ایک بڑا مجرم آنے والا ہے۔ جس کے بعد ایک ٹیم نے علاقے میں مورچہ سنبھال لیا تھا۔ جمعرات کی رات تقریباً 11.30 بجے ملزم ہونڈا سٹی کار میں موقع پر پہنچا اور پولیس ٹیم نے اسے گھیر لیا۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو شوٹر کے شہباز ڈیری میں ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے شمالی دہلی میں شہباز ڈیری کے قریب شوٹر کو گھیرنے کی کوشش کی، لیکن بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پرگولی چلا ئی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کرنے والے کی شناخت اجے عرف گولی کے طور پر کی گئی ہے۔

اس سوال پر کہ کیا ہندوستان کو پی او کے لے لینا چاہئے تو اویسی نے کہا، اسے ضرور لینا چاہئے، اب تک وہاں پریشانی چل رہی ہے۔ ہم نے ان کی سیٹیں بھی رکھی ہیں، لیکن بی جے پی کو صرف انتخابات کے دوران پی او کے یاد آتا ہے۔