Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ 23 اپریل کو پہلے مرحلے میں 152 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ 29 اپریل کو دوسرے مرحلے میں 142 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ 4 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

اتر پردیش کے جالون ضلع میں 15 سالہ فہیم کی مشکوک موت نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے۔ مقتول کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کی جان لی گئی ہے اور مقامی پولیس نے ابتدائی طور پر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی۔

ای ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق شواہد اکٹھا کرنے اور مالی لین دین کا پتہ لگانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اس دوران دستاویزات، ڈیجیٹل آلات اور دیگر مواد کی جانچ بھی کی جائے گی تاکہ کال سینٹرز کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور دھوکہ دہی سے متعلق معاملات کا پتا چل سکے۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے قیادت میں دہلی حکومت نے شمولیت اور حساس حکمرانی کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں کے تمام روٹس میں ٹرانس جینڈر مسافروں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

اڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمبھم پتی اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے پیر کو نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کی تصاویر وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہیں۔

امت شاہ نے متوا دھرم میلا 2026 کے موقع پر شری شری ہری چند ٹھاکر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کمیونٹی کو مبارکباد دی۔ انہوں  نے کہا کہ ٹھاکر جی کے نظریات برابری، بھکتی اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تحریک اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس شراکت داری کے تحت بلیوچپ ممبرز اے اے ایچ ایل کے پلیٹ فارم کے ذریعے پہلے سے بک کیے گئے ڈیوٹی فری مصنوعات پر ہر 100 روپے کے خرچ پر پانچ انڈگو بلیوچپس کما سکتے ہیں۔ مسافر پرواز سے پہلے آن لائن مصنوعات براؤز کر سکتے ہیں، انہیں ریزرو کر سکتے ہیں اور ادائیگی کر کے ہوائی اڈے پر آسانی سے خریداری وصول کر سکتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کی سابق ترجمان ہدیٰ زری والا بی جے پی لیڈر اور ترجمان آلوک وتس کے ذریعہ منعقدہ افطار پارٹی میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں نے آلوک وتس کے بھائی چارہ اور محبت کے پیغام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سماج میں آلوک وتس جیسے لوگ موجود ہیں، کوئی بھی ملک کا امن وامان اوربھائی چارہ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

دعوتِ افطارکی اس با وقارتقریب میں تیاگی برادری اور مقامی تیاگی مسلم سماج کے معززافراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹرز، انجینئرز، تاجر، دانشور، خواتین اور نوجوانوں کی نمایاں موجودگی نے اسے ایک یادگار سماجی اجتماع بنا دیا۔ شرکاء نے باہمی محبت، رواداری اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو–مسلم اتحاد اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیبی وراثت کو اجاگر کیا۔

کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال کے آئی سی یو میں آدھی رات کے وقت لگی آگ میں دم گھٹنے سے 10 مریضوں کی موت ہو گئی۔ وزیر اعظم مودی نے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ مانجھی نے مرنے والوں کے اہلِ خانہ کو 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔