ڈاکٹر کپل تیاگی نے بلند شہر میں پیش کی اتحاد و یگانگت کی مثال، شاندار دعوتِ افطار کا انعقاد
دعوتِ افطارکی اس با وقارتقریب میں تیاگی برادری اور مقامی تیاگی مسلم سماج کے معززافراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹرز، انجینئرز، تاجر، دانشور، خواتین اور نوجوانوں کی نمایاں موجودگی نے اسے ایک یادگار سماجی اجتماع بنا دیا۔ شرکاء نے باہمی محبت، رواداری اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو–مسلم اتحاد اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیبی وراثت کو اجاگر کیا۔
PM Modi Announced Compensation: “یہ حادثہ نہایت دردناک ہے..”، کٹک اسپتال آتشزدگی پر وزیر اعظم مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے معاوضے کا کیا اعلان
کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال کے آئی سی یو میں آدھی رات کے وقت لگی آگ میں دم گھٹنے سے 10 مریضوں کی موت ہو گئی۔ وزیر اعظم مودی نے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ مانجھی نے مرنے والوں کے اہلِ خانہ کو 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
PM Modi Wishes CR Patil: وزیر اعظم مودی نے سی آر پاٹل کو دی یوم پیدائش کی مبارکباد، کہا— “ہر گھر جل” کے وژن کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہے ہیں پاٹل
وزیر اعظم مودی نے مرکزی وزیر برائے آبی وسائل سی آر پاٹل کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی آبی نظم و نسق کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ “ہر گھر جل” کے وژن کو آگے بڑھانے میں پاٹل کے کردار سے لاکھوں لوگوں کی زندگی بہتر ہو رہی ہے۔
VLGC Shivalik LPG Shipment India Mundra Port: ایل پی جی بحران کے درمیان بڑی راحت، 54 ہزار ٹن گیس لے کر بھارتی آئل ٹینکر جہاز ’شیوالک‘ پہنچا بھارت
حکام کے مطابق ایل پی جی سے بھرا یہ بڑا ٹینکر پیر کی صبح تقریباً نو بجے مندرا پورٹ پر لنگر انداز ہوا۔ جہاز قطر سے روانہ ہوا تھا اور اسے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور سمندری خطرات کے باعث خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت سفر کرایا گیا۔ بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز اس کے ساتھ بطور اسکواڈ موجود رہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
AIMIM Support to RJD: راجیہ سبھا حمایت کے بدلے ایم ایل سی سیٹ کی ڈیل؟ اویسی کی حمایت سے تیجسوی کو ملی برتری
بہار راجیہ سبھا انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم نے آر جے ڈی کے امیدوار کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ پانچ اراکینِ اسمبلی کے ووٹوں سے مہاگٹھ بندھن کی راہ آسان ہو گئی ہے، لیکن اس کے بدلے قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کی ایک نشست پر ڈیل کی بات سامنے آئی ہے۔
مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کا ایکشن جاری، ڈی جی پی سمیت 4 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ، کل ہٹائے گئے تھے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری
مغربی بنگال میں الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کافی سرگرم ہے۔ منصفانہ الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے کمیشن نے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کے بعد 4 سینئر پولیس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کل اپنی پریس کانفرنس میں یقین دہانی کرائی تھی کہ مغربی بنگال میں الیکشن پُرامن ہوں گے۔
There is no Leader like Mamata Banerjee: ابھیشیک منو سنگھوی بولے— “بنگال میں ممتا بنرجی جیسا لیڈر نہیں”، کانگریس کو اتحاد کرنا چاہیے
کانگریس کے لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں اتحاد سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں کانگریس کو اتحاد کرنا چاہیے اور صحیح عددی حساب کے مطابق اتحاد کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
Bihar Congress 3 MLAs Not Reachable: بہار راجیہ سبھا انتخابات میں بڑا کھیلا! کانگریس کے 3 ایم ایل اے رابطے سے باہر، کیا پھنس گئے تیجسوی یادو؟
بہار راجیہ سبھا انتخابات کے درمیان کانگریس کے تین ایم ایل اے کے رابطے سے باہر ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، جس سے مہاگٹھ بندھن کی حکمتِ عملی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ادھر اے آئی ایم آئی ایم نے حمایت کا اعلان کیا ہے، لیکن این ڈی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچوں نشستیں ان کے کھاتے میں جائیں گی۔
Bihar Rajya Sabha Election: آج طے ہوگا بہار سے دہلی کا سفر! این ڈی اے بمقابلہ عظیم اتحاد: جانیے ایک نشست پر کہاں پھنسا ہے پینچ؟
آج بہار کی پانچ راجیہ سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی۔ اس انتخاب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت کل چھ امیدوار میدان میں ہیں۔ راجیہ سبھا کی ایک نشست جیتنے کے لیے 41 ووٹ ضروری ہیں، جبکہ این ڈی اے کے پاس چار نشستیں جیتنے کے لیے کافی تعداد موجود ہے، لیکن پانچویں نشست پر عددی حساب الجھا ہوا نظر آ رہا ہے۔
Today Weather Update: مارچ میں مانسون: سورج کے مقابل بادلوں اور ہواؤں نے سنبھالا محاذ، میدانوں میں ژالہ باری تو پہاڑوں پر برفباری، مغربی خلل نے تبدیل کر دیا موسم کا کھیل
شمالی ہندوستان میں سرگرم ہونے والے ‘مغربی خلل’ نے موسم کا پورا کھیل ہی بدل دیا ہے۔ دہلی-این سی آر میں بارش کی وجہ سے درجۂ حرارت میں 6 ڈگری کی کمی آئی ہے، جبکہ بہار کے 38 اضلاع میں بارش کا ‘سائرن’ بج چکا ہے۔





