جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز ایک پروگرام کے دوران اپنی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی پرچم کے رنگوں والے ربن کو کاٹنے سے انکار کر دیا۔ یہ واقعہ سری نگر کے کشمیر ہاٹ، ایگزیبیشن گراؤنڈ میں منعقدہ ’اپنے کاریگر کو جانیے‘ پروگرام کے افتتاح کے دوران پیش آیا۔ جب وزیر اعلیٰ افتتاحی مقام پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ربن ترنگے کے رنگوں (زعفرانی، سفید اور سبز) پر مشتمل ہے۔ یہ دیکھتے ہی انہوں نے ربن کاٹنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بجائے انہوں نے منتظمین کو ہدایت دی کہ ربن کو ایک طرف سے کھول دیا جائے، جس کے بعد پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔
نائب وزیر اعلیٰ سمیت متعدد بڑے لیڈران موجود
اس موقع پر ان کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، کئی اراکین اسمبلی اور انتظامیہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو قومی پرچم کے احترام اور ضابطوں کی پابندی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ ترنگے سے متعلق قواعد و ضوابط کا احترام کرنا انتہائی ضروری ہے اور عمر عبداللہ نے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ویڈیو
اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ عمر عبداللہ کو پہلے بھی قومی پرچم، قومی ترانہ اور پروٹوکول سے متعلق معاملات میں حساس اور محتاط رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے۔
#WATCH | Srinagar | Jammu & Kashmir CM Omar Abdullah refuses to cut a tricoloured inaugural ribbon to mark the official opening of the two-day Handicrafts & Handloom Exhibition, instead asks the organisers to remove it and keep it safely pic.twitter.com/d2o6kYzKH2
— ANI (@ANI) April 15, 2026
وہ اپنے سیاسی سفر میں ہمیشہ وقار اور احترام کا خیال رکھتے ہیں اور مخالفین کے خلاف بھی معتدل زبان کا استعمال کرتے ہیں۔دوسری جانب ان کے والد فاروق عبداللہ کا انداز ان سے کچھ مختلف رہا ہے۔ فاروق عبداللہ اپنے واضح اور جارحانہ انداز کے لیے جانے جاتے ہیں اور اکثر سیاسی مخالفین پر کھل کر تنقید کرتے ہیں۔ تاہم ان کے بیانات بھی ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور حکمت عملی کے تحت دیے گئے مانے جاتے ہیں۔ چاہے فاروق عبداللہ ہوں یا عمر عبداللہ، دونوں لیڈروں کی حب الوطنی اور سیکولر نظریے پر ہمیشہ اعتماد کیا جاتا رہا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے ملک کے تئیں اپنی وابستگی کو مضبوطی سے پیش کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

