Bharat Express

Student murder in Patna: راجدھانی پٹنہ میں سنسنی خیز واردات، اسکول میں طالب علم کی ملی لاش، مشتعل بھیڑ نے اسکول کو کیا نذرِ آتش

مشتعل بھیڑ نے اسکول کو آگ لگا دی۔ قتل کی واردات کو انجام دینے کی شک میں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جاری ہے۔

پٹنہ میں سنسنی خیز واردات

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ سے ایک سنسنی خیز خبر سامنے آرہی ہے۔ یہاں کے ایک اسکول کے احاطے میں مبینہ طور پر ایک طالب علم کی لاش ملی ہے۔ لاش ملنے کے بعد ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ اس دوران مشتعل بھیڑ نے اسکول کو آگ لگا دی۔ وہیں، قتل کی واردات کو انجام دینے کی شک میں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جاری ہے۔

 

دوسری جانب پٹنہ کے ایس پی چندر پرکاش نے کہا، “… سی سی ٹی وی میں ہم نے دیکھا کہ بچہ اسکول میں داخل ہو رہا تھا لیکن کسی بھی وقت اسے اسکول کے احاطے سے نکلتے ہوئے نہیں دیکھا جا سکتا… ہم اسے قتل کیس کے طور پر جانچیں گے کیونکہ وہ لاش کو چھپا رہے تھے اور یہ مجرمانہ ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم نے تین افراد کو حراست میں لیا ہے، ان سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Also Read