Women Reservation Bill: خواتین ریزرویشن بل وقت کی ضرورت: وزیر داخلہ امت شاہ، حکومت نے ’ناری شکتی وندن ایکٹ‘ پر حمایت تیز کر دی
منگل 14 اپریل کو اپنے بیان میں امت شاہ نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ یہ ملک کی ’ناری شکتی‘ کا بنیادی حق بھی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ موجودہ حکومت اس قانون کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسے مزید تاخیر کے بغیر عملی شکل دی جانی چاہیے۔
Who Will Become Bihar Deputy CM: بہار میں پہلی بار بی جے پی کا وزیر اعلیٰ، سمراٹ چودھری کی نئی کابینہ کا خاکہ تیار، جانئے کیا نشانت کمار بنیں گے نائب وزیر اعلیٰ؟
وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے ساتھ ہی سب کی نظریں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ خاص طور پر نشانت کمار کے نام پر قیاس آرائیاں عروج پر ہیں، جو سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے صاحبزادے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔
Bihar Politics: کارکن سے وزیر اعلیٰ تک کا سفر، سمراٹ چودھری نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا، بہار میں نئے دور حکمرانی کی امید
سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری سے انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اولین ترجیح ریاست کی ترقی، خوشحالی اور بہتر حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگی۔
Samrat Choudhary Net Worth: بہار کے نئے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی دولت جان کر رہ جائیں گے دنگ، جانئے کتنی جائیدادوں کے ہیں مالک؟
انتخابی حلف نامے کے مطابق سمراٹ چودھری اور ان کے اہل خانہ کی مجموعی جائیداد تقریباً 11.34 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس میں منقولہ اور غیر منقولہ دونوں اقسام کی جائیدادیں شامل ہیں۔
Tamil Nadu Elections 2026: اکاؤنٹ میں نقد رقم، باورچی خانے میں مفت سلنڈر! تمل ناڈو انتخابات کے لیے بی جے پی کے بڑے وعدے
بی جے پی کے منشور میں سب سے زیادہ توجہ خواتین پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس کی حکومت قائم ہوتی ہے تو ہر گھر کی خاتون سربراہ کو ماہانہ 2 ہزار روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سال میں تین مفت ایل پی جی سلنڈر فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے، جس کا مقصد گھریلو اخراجات کو کم کرنا اور خواتین کو معاشی سہارا دینا ہے۔
The Woven Land Exhibition: اسلام اور مسلمانان ہند کی تاریخ پر مرکز جماعت اسلامی ہند کے کیمپس میں 5 روزہ نمائش کا آغاز
نمائش کے ذریعے ہندوستان میں اسلام اورمسلمانوں کی تاریخ کو ایک متوازن اورحقائق پرمبنی نقطۂ نظرکے ساتھ پیش کیا گیا۔ انڈیا ہسٹری فورم کے کنوینرڈاکٹرشاداب موسیٰ نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد ملک کی تعمیروترقی میں گزشتہ 1400 سالوں میں اسلام اورمسلمانوں کی جانب سے انجام دی گئی ہمہ جہت تاریخی خدمات کوعوام تک پہنچانا ہے تاکہ حقیقی تاریخ عوام و خواص تک پہنچ سکے اورسماج میں تاریخ کی بنیاد پرپنپ رہی دوریوں اورغلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔
Bihar New CM Samrat Chaudhary: بہارکے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے سمراٹ چودھری، بی جے پی اراکین اسمبلی نے لگائی مہر
نتیش کمار کے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے دوران وجے کمارسنہا نے سمراٹ چودھری کو پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی، جس پر تمام اراکین اسمبلی نے مہرلگائی۔ مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کیا۔
Noida Violence: نوئیڈا تشدد پر برج بھوشن شرن سنگھ کی بیٹی شالینی سنگھ کا سخت ردعمل، حکومت اور پولیس پر اٹھائے سوال
شالینی سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہزاروں افراد اکٹھا ہو کر تشدد پر اتر آئیں تو یہ واضح طور پر پولیس اور خفیہ نظام کی ناکامی ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ انتظامیہ کو اس احتجاج کے ممکنہ خطرناک رخ کا اندازہ تک نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق یہ معاملہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ سکیورٹی نظام میں بڑی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
Nitish Kumar resigns from the post of CM: بہار میں”نتیش عہد“ کا خاتمہ، وزیراعلیٰ عہدے سے دیا استعفیٰ، بی جے پی کے سی ایم کا اعلان ہونا باقی
نتیش کمار نے بہار کے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے راج بھون پہنچ کر گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپا۔ نتیش کمار نے بہار کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کو میرا پورا تعاون ہوگا۔ اب نئی حکومت یہاں کا کام دیکھے گی۔
West Bengal SIR 2026: بنگال ایس آئی آرپر سپریم کورٹ نے کہا- بھارت میں پیدا ہوئے شخص کو ووٹ دینے کا اختیار، ووٹ کٹنے سے جیت کا فرق کم ہونے پر…
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اورریاست کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی پولیس اورسی آرپی ایف کے ذریعہ ایس آئی آرکے کام میں حصہ لینے والے مغربی بنگال کے عدالتی افسران کو تحفظ فراہم کرتے رہیں۔ بینچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیران کی سیکورٹی واپس نہیں لی جائے گی۔





