Bharat Express

علاقائی

سریو ندی کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بستی ضلع کے وکرم جوٹ کے ایک درجن گاؤں میں سریو کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ شراوستی کا بھی یہی حال ہے، شراوستی کے جمونہا، اکونا علاقے میں سیلاب سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

شہید کیپٹن انشومان سنگھ کے والد روی پرتاپ سنگھ اوران کی ماں منجو سنگھ نے راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ یہ خاندان یوپی کے دیوریا کا رہنے والا ہے۔ شہید انشومان کو گزشتہ دنوں صدرجمہوریہ کی طرف سے کیرتی چکرمل چکا ہے۔

وزیراعظم مودی کے ذریعہ سابق نائب صدر حامد انصاری پرکئے گئے تبصرے سے متعلق کانگریس لیڈرجے رام رمیش نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کو خط لکھا ہے۔

گزشتہ دنوں ہاتھرس میں ہوئی بھگدڑکے بعد121افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد اس معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کودے دی گئی تھی، جس کی رپورٹ انتظامیہ کوسونپی گئی تھی۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کو جموں و کشمیر میں فوجیوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ "کھوکھلی تقریریں" اور "جھوٹے وعدے" اب دہشت گردانہ حملوں کے خلاف کافی نہیں ہوں گے، بلکہ ٹھوس کارروائی کی ضرورت ہے۔

مہاراشٹر میں تھانے ڈسٹرکٹ کونسل نے آئی ایم ڈی کی طرف سے شدید بارش کی وارننگ کے پیش نظر منگل کو اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ممبئی اور رائے گڑھ میں بھی تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دہشت گرد تنظیم نے آنے والے دنوں میں مزید حملے کرنے کی بھی بات کی ہے۔ کشمیر ٹائیگرس نامی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ 26 جون کو ڈوڈہ میں مارے گئے تین دہشت گردوں کی موت کا بدلہ ہے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو گزشتہ جمعہ کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے مبینہ زمین گھوٹالہ کیس میں ضمانت دی تھی۔

زیورات کی صنعت میں 20 سال کا تجربہ رکھنے والی ایک کاروباری شخصیت شیلی لوتھرا نے آرنیٹ جیولز کا آغاز کیا۔ انہوں نے 'سلور 925' جیولری کی دنیا میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔

درحقیقت روہت پاٹل کی سالگرہ کے بعد سے ہی یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ اب تاسگاؤں کاواتھے مہانکل اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔