ہاتھرس سانحہ پر یوگی حکومت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 افسران کو معطل کردیا ہے۔
ہاتھرس بھگدڑ معاملے میں ایس آئی ٹی نے گزشتہ جمعہ کے روزجانچ رپورٹ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوسونپ دی تھی۔ اس میں 100 لوگوں کے بیان درج کئے گئے تھے۔ اب اس رپورٹ کی بنیاد پرکارروائی کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پرایس ڈی ایم اورسی اوکے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔ حکومت نے دونوں کو معطل کردیا ہے۔
ایس ڈی ایم اورسی اوسمیت 6 افسران کومعطل کردیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد کی گئی تھی۔ وہیں اے ڈی جی آگرہ اورعلی گڑھ کمشنرکی قیادت میں معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ حادثے کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات دیئے تھے۔ اس کے لئے انہوں نے کمیٹی بھی تشکیل کی تھی۔
رپورٹس سونپنے میں ہوئی تھی تاخیر
اے ڈی جی آگرہ زون انوپم کل شریشٹھ اورمنڈل کمشنرچیترا وی کوایس آئی ٹی میں شامل کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کی طرف سے انہیں 24 گھنٹے کے اندر جانچ رپورٹ سونپنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ویسے انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ بدھ تک رپورٹ سوننے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے جائے حادثہ پر جانے اور راحت بچاؤ کام میں تیزی لانے کی وجہ سے مقررہ وقت تک جانچ رپورٹ نہیں سونپی جاسکی تھی۔
اس کے بعد، افسران نے انتظامیہ سے اپنی جانچ رپورٹ تیار کرنے کے لئے تین دنوں کا اضافی وقت مانگا تھا۔ اب جانچ رپورٹ ملنے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے آئندہ دنوں میں کیا کچھ قدم اٹھایا جائے گا، اس پر سب کی نظرتھی، اب اس کارروائی کے بعد سب کی نگاہیں آگے کی کارروائی پرمرکوزہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اترپردیش کے ہاتھرس میں بابا ساکار ہری کا ست سنگ منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لئے ویسے انتظامیہ کی طرف سے 80 ہزار لوگوں کو منظوری ملی تھی، لیکن پروگرام میں ڈھائی لاکھ سے بھی زیادہ لوگ شامل ہوگئے۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد جب لوگوں کے باہر جانے کا وقت آیا تو بھگدڑمچ گئی تھی۔ اس کے بعد، افسران نے انتظامیہ سے اپنی جانچ رپورٹ تیارکرنے کے لئے تین دنوں کا اضافی وقت مانگا تھا۔ اب جانچ رپورٹ ملنے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے آئندہ دنوں میں کیا کچھ قدم اٹھایا جائے گا، اس پر سب کی نظرتھی، اب اس کارروائی کے بعد سب کی نگاہیں آگے کی کارروائی پر مرکوز ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اترپردیش کے ہاتھرس میں بابا ساکار ہری کا ستسنگ منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لئے ویسے انتظامیہ کی طرف سے 80 ہزار لوگوں کو منظوری ملی تھی، لیکن پروگرام میں ڈھائی لاکھ سے بھی زیادہ لوگ شامل ہوگئے۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد جب لوگوں کے باہرجانے کا وقت آیا توبھگدڑمچ گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔