Bharat Express

علاقائی

حیدرآباد میں تعینات ایک خاتون IRS افسر کو اپنی جنس تبدیل کرنے اور مردانہ شناخت اختیار کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایم انوسویا نے اپنا نام ایم انوکتھر سوریا سے اور جنس تبدیل کرکے خاتون سے مرد کرنے کی درخواست کی تھی۔

مئی میں یہ اطلاع ملی تھی کہ ای ڈی نے ایلوش کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ای ڈی ایلوش کی ملکیت والی مہنگی کاروں کے قافلے کی بھی چھان بین کرے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایلوش کے خلاف بڑی کارروائی ہوسکتی ہے۔

ڈوڈہ میں منگل کے روز ہوا انکاؤنٹر کٹھوعہ میں فوج کی گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کرنے کے فوراً بعد ہوا۔ یہ ملی ٹینٹ حملہ جموں میں ایک ماہ میں پانچواں حملہ تھا، جس میں پانچ فوجی شہید ہو گئے۔

جنوری میں سپریم کورٹ نے وکیل پانڈے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان پر ایک لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا اور جرمانہ واپس لینے کی درخواست کی۔ سپریم کورٹ میں منگل (9 جولائی) کو اس معاملے کی سماعت ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 5 دنوں کے دوران گوا، وسطی مہاراشٹرا اور ساحلی کرناٹک میں ہلکی سے اورشدید بارش کا امکان ہے۔

بہار کے سیتامڑھی سے دہلی جا رہی بس بدھ کی صبح حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر موجود لوگوں کے مطابق ڈبل ڈیکر بس بے قابو ہو کر دودھ کے کنٹینر سے ٹکرا گئی جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔

بی جے پی نے کہا کہ کسانوں کو ابھی تک ان کے فراہم کردہ دودھ کی قیمت نہیں ملی ہے۔ اس دوران سرکردہ لیڈر اور وزراء والمیکی اور دلت برادریوں کے فنڈز کو لوٹ رہے ہیں، جبکہ دیگر لوگوں کو سوئمنگ پول میں مزے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد حکمراں پارٹی کے لیڈروں کے مخالف گروپ میں شامل ہونے کا رجحان جاری ہے۔ جلد ہی ایک بی جے پی لیڈرشرد پوارکی پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔

ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ رام نگر کو ضلع ہیڈکوارٹر کے طور پر برقرار رکھتے ہوئے رام نگر کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں ایک تجویز پیش کی ہے۔ نام تبدیل کرنے سے صنعتوں کو ضلع میں لانے میں مدد ملے گی اور زمین کو بچانے میں مدد ملے گی۔

سینئر عہدیدار نے کہاکہ ہم نے اب تک 828 طلبہ کو ایچ آئی وی پازیٹیو کے طور پر شناخت کیا ہے۔ جن میں سے 47 طلباء خطرناک انفیکشن کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بہت سے طلباء ملک بھر کے ممتاز اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے تریپورہ سے باہر چلے گئے ہیں۔