Bharat Express

علاقائی

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج آسمان ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بھوپیندر چودھری نے وزیراعظم مودی اور قومی صدر جے پی نڈا کو پارٹی کی ہارکی وجہ بتائی ہے اور تمام وجوہات کے بارے میں بتایا ہے۔ وہیں دوسری طرف وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی پی ایم مودی سے ملاقات کی اور دونوں سینئر لیڈران کے درمیان  ڈیڑھ گھنٹے زیادہ تک میٹنگ چلی۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مسلم پولس افسر کی داڑھی پر مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو نہ صرف حق بجانب بلکہ مذہبی آزادی کے دستوری حق اور تکثیری سماج میں ہر طبقہ و فرد کی مذہبی وثقافتی آزادی کے عین مطابق سمجھتا ہے۔

عدالت نے ملزم کو پاکسو کی دفعہ 6 (سنگین جنسی زیادتی) کے تحت مجرم قراردیا تھا۔ عدالت نے 28 سالہ شخص کواغوا، شدید چوٹ اورعصمت دری کا بھی مجرم قراردیا ہے۔

مہاراشٹر-چھتیس گڑھ سرحد پربدھ کونکسلائٹس اورمہاراشٹرپولس کے سی-60 کمانڈوزکے درمیان تصادم ہوا۔ اس میں مہاراشٹر پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سی-60 کمانڈوز نے 12 نکسلیوں کو ہلاک کیا ہے۔ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدرفیروزاحمد ایڈوکیٹ نے کانوڑیاتراکے دوران دکانوں پرنام لکھنے کےیوپی پولیس کے حکم کی شدیدمذمت کی۔

جیتن سہنی قتل کے سانحہ کے بعد تیجسوی یادو نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے نتیش حکومت پر بڑا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آتنک راج قائم ہوچکا ہے اور ڈبل انجن کی حکومت میں مجرمین کے حوصلے بلند ہیں۔

مہاراشٹر قانون سازکونسل کے انتخابات میں کانگریس کے کچھ اراکین اسمبلی نے کراس ووٹنگ کی۔ کانگریس ان ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ این سی پی (شرد پوارگروپ) کے امیدوارجینت پاٹل کواراکین اسمبلی کی کراس ووٹنگ کی وجہ سے شکست ہوئی۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال شراب پالیسی معاملے میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ کیجریوال نے ضمانت کے علاوہ اپنی گرفتاری کو بھی دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ پیرکے روز ہائی کورٹ میں سی بی آئی سے متعلق اینٹی کرپشن ایکٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، نتائج سے متعلق جائزہ لینے کے ئلے پارٹی کی مرکزی قیادت الگ الگ ریاست کے لیڈران سے مل کر لوک سبھا الیکشن میں خراب کارکردگی پر فیڈ بیک لے رہی ہے۔