Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

پٹنہ کے خان گلوبل کوچنگ سینٹرپرمنگل کی دیررات حملہ ہوا تھا۔ سیکورٹی گارڈزپرحملہ کیا گیا، توڑپھوڑکی گئی اوپتھراؤ کیا گیا۔ سینٹرکے مالک فیضل خان عرف خان سرنے دعویٰ کیا کہ ملحقہ کوچنگ سینٹرمیں موجود لوگوں نے ان کے سامنے فائرنگ کی۔ بعد میں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔

 لوک سبھا میں ڈی ایم کے اب کانگریس کے ساتھ نہیں بیٹھے گی۔ تمل ناڈو میں کانگریس کے ٹی وی کے سے اتحاد کے بعد دونوں پارٹیوں کے پرانے تعلقات ختم ہوگئے ہیں۔ ڈی ایم کے نے لوک سبھا سکریٹریٹ سے الگ بیٹھنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے منظورکرلیا گیا ہے۔ وہیں پارٹی نے انڈیا الائنس کی میٹنگ میں بھی شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

تمل ناڈو میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر کے انّاملائی نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک سیاسی سفرکی شروعات کا اعلان کیا۔ انہوں نے عوام سے اس مہم میں ساتھ دینے کی اپیل کی۔

حکام کے مطابق واقعے کے وقت عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔ فی الحال دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم آگ لگنے کے باعث مقامی باشندوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کے حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 7 جون سے موسم میں تیزی سے بہتری آنے کے آثار ہیں۔ اس روز آسمان زیادہ تر صاف رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

بلبھ گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرتیک اگروال نے بتایا کہ یہ حادثہ دوپہر تقریباً تین بجے پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مختلف لیڈروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت نے بنیادی ڈھانچے، معیشت، خارجہ پالیسی، دفاع اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے، جس کے اثرات ملک کے مختلف حصوں میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی سورت سے گجرات حکومت کے محکمہ توانائی و پیٹروکیمیکلز اور پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے مکمل کیے گئے چار بڑے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں میں سب سے اہم ’’ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایکسپینشن پروجیکٹ‘‘ ہے، جو گجرات اور مہاراشٹر کے درمیان بجلی کی ترسیل کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 4 جون کو میگھالیہ اور تریپورہ کے اہم دورے پر رہیں گے۔ وہ شیلانگ میں شمال مشرقی کونسل (NEC) کی 73ویں میٹنگ میں شرکت کریں گے، جبکہ تریپورہ میں بھارت-بنگلہ دیش سرحدی سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

احمد آباد کے سولا علاقے میں آلودہ پانی کی فراہمی کے باعث تقریباً 50 افراد بیمار ہو گئے۔ سیوریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہونے سے کئی رہائشی سوسائٹیاں متاثر ہوئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے فوری کارروائی کی ہدایت دی، جبکہ محکمہ صحت کی ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔