Bharat Express

علاقائی

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے مودی 3.0 کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ کو راہل گاندھی نے کاپی پیسٹ اور اتحادیوں کو خوش کرنے والا بجٹ بتایا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نےعام بجٹ کو مڈل کلاس کو طاقت دینے والا بجٹ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سماج کے ہرطبقے کوطاقت دینے والا ہے۔ نوجوانوں کوبے شمارمواقع دینے والا بجٹ ہے۔ اور دلتوں، قبائلیوں وپسماندہ طبقات کومضبوط کرنے والا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں کئی بڑے اعلانات کئے ہیں۔ بہارمیں تین نئے ایکسپریس وے بنائے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، آندھرا پردیش کی امراوتی کودارالحکومت کے طور پرتیار کرنے کے لئے 15,000 کروڑ روپئے کی مدد ملے گی۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں مڈل کلاس کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے حکومت نے انکم ٹیکس میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ تبدیلیاں بنیادی طور پرنئے ٹیکس سسٹم میں کی گئی ہیں۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے 23 جولائی، 2024 کو شروع ہوئے مالی سال 25-2024 کے لئے مکمل بجٹ پیش کیا۔ یہ ان کا مسلسل ساتواں بجٹ ہے۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ جیسا عبوری بجٹ میں ذکرکیا گیا ہے، ہمیں 4 مختلف طبقات، غریبوں، خواتین، نوجوانوں اورکسانوں پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کی مانیں تو شیو پال یادو کا نام دوڑ سے باہر نہیں ہے۔ لیکن اگر پی ڈی اے کے فارمولے پر عمل کیا جاتا ہے تو دلت یا او بی سی زمرہ سے تعلق رکھنے والے لیڈر کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔ دلت طبقے سے ایس پی ایم ایل اے اندرجیت سروج کا نام آگے ہے۔

ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں، وائٹ نائٹ کور نے کہا، "الرٹ فوجیوں نے بٹل سیکٹر میں درانداز دہشت گردوں پر صبح 3.00 بجے فائرنگ کی اور ہندوستان میں داخل ہونے کی ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ شدید فائرنگ کے دوران ایک بہادر سپاہی زخمی ہو گیا۔

انڈیا انٹرنیشنل سینٹرمیں ان کی حمایت میں منعقدہ جلسلہ میں جسٹس اقبال صدیقی، دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر اجے چودھری وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران نظامت کی ذمہ داری انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکی رکن کہکشاں نے نبھائی۔

راجارام ترپاٹھی نے صرف 7 سال کی عمر میں اپنے دادا کے ساتھ کھیتی باڑی شروع کی۔ پہلے میرے دادا نے 5 ایکڑ زمین خریدی اور کھیتی باڑی شروع کی۔ یہاں سے کھیتی باڑی شروع ہوئی۔ راجا رام کے والد استاد تھے۔