Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اے پی سی آر کی مدھیہ پردیش یونٹ نے بھوپال میں کامیابی کے ساتھ ریاستی کانفرنس منعقد کی۔ اس کانفرنس میں وکلا، اساتذہ، سماجی کارکنان، علماء، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ریاست کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے محروم طبقات کے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور امت شاہ کی قیادت میں گجرات ترقیاتی سیاست کو قومی نظریے میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اب آئی ٹی، انوویشن اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے میں کہا تھا کہ متنازع بھوج شالہ-کمال مولا کمپلیکس بنیادی طور پر راجہ بھوج کی بھوج-پرمار سلطنت کے دور کا دیوی واگ دیوی (سرسوتی) کا مندر ہے۔ عدالت نے ASI کے 2003 کے اس حکم کو بھی جزوی طور پر منسوخ کر دیا، جس کے تحت مسلم برادری کو جمعہ کے روز وہاں نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے دوروزہ اجلاس میں صدرمولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مسلمان نہ جھکا ہے اورنہ کبھی جھکے گا۔ پہلے مسلمان ہی فرقہ پرستوں کے نشانہ پرتھا اب اسلام بھی نشانہ پرہے۔ موجودہ وقت میں مسلمان نہیں، دستورہنداورجمہوریت خطرے میں ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ابھی پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن ہوئے، بطورخاص مغربی بنگال اور آسام میں کھلے عام انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اشتعال انگیزیاں کی گئیں اور مسلمانوں کو کھلے عام دھمکیاں بھی دی گئیں، الیکشن جیت لینے کے بعد بھی دھمکیوں کا یہ مذموم سلسلہ جاری ہے۔

بہار کے کیمور (رام گڑھ) میں 4 سر کٹی لاشوں کی گتھی پولیس نے سلجھا لی ہے۔ جائیداد کے تنازع اور مبینہ ظلم و ستم سے تنگ آ کر سگے بھائیوں نے دو بچوں سمیت 4 افراد کا قتل کر دیا تھا اور لاشوں کو دریائے درگاوتی میں پھینک دیا تھا۔ ’آنگن واڑی ڈریس‘ سے ملے سراغ نے اس سنسنی خیز قتل کا راز فاش کر دیا۔

تقریب کی صدارت انجمن ترقی اردو ہند کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اطہر فاروقی نے کی. جبکہ آل انڈیا مسلم مجلسِ مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے سابق صدرسراج الدین قریشی، پروفیسرخالد محمود نے مہمان اعزازی کے طورپرشرکت کی۔ اس موقع پر احمد جاوید، معصوم مرادآبادی، حقانی القاسمی، ڈاکٹر عامر فہیم اور ابو ہریرہ نے اظہارِخیال کیا۔ نظامت کے فرائض معین شاداب نے انجام دیئے۔

ضلع انتظامیہ اور مختلف تنظیموں نے بہار کے بیتیا میں ایک بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ جہاں 6 نابالغ لڑکیوں کو آرکسٹرا کی آڑ میں چل رہے اس گھناؤنے پیشے سے بچایا گیا ہے ۔

جمعیۃ علماء ہند وساملہ کے زیراہتمام سیکولرازم اورعدالتی انصاف پراہم مباحثہ ہوا۔ بابری مسجد مقدمہ میں مندرتوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں، عبادت گاہ ایکٹ 1991 پرسختی سے عمل درآمد کا مطالبہ، اجلاس میں سینئر وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ بابری مسجد فیصلے پریہ رپورٹ تاریخ کی ایک اہم دستاویزثابت ہوگی۔

اڈانی گروپ اور اکھنڈ جیوتی آئی ہاسپٹل کی مشترکہ کوشش سے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں جدید اور کم خرچ آنکھوں کے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد شمالی اور وسطی بھارت کے دور دراز علاقوں تک عالمی معیار کی آئی کیئر خدمات پہنچانا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گجرات نے نہ صرف صنعتوں کے قیام میں تیزی دکھائی بلکہ انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری، روزگار اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ امت شاہ کے مطابق ریاست میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول، مضبوط پالیسی سازی اور جدید سہولیات نے گجرات کو ملک کی اقتصادی ترقی کا اہم مرکز بنا دیا ہے۔