Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اکثر لوگ موسم، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کو ایک ہی سمجھ لیتے ہیں، جبکہ ان تینوں میں بڑا فرق ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زمین کے اوسط درجہ حرارت میں صرف 1 ڈگری اضافہ بھی پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتا ہے۔

اگنی مترا پال نے کہا کہ حکومت نے اپنے ملازمین، منسلک قانونی اداروں اور تعلیمی اداروں کے لئے ساتویں پے کمیشن کی تشکیل کومنظوری دے دی ہے۔ اس سے ریاستی سرکاری ملازمین کوفائدہ ہوگا۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک پروگرام میں مسلمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازپڑھنی ہے، آپ شفٹ میں پڑھئے۔ پیار سے مانیں گے، تو ٹھیک ہے، ورنہ دوسرا طریقہ اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں، صاحب، آپ کی ریاست اترپردیش میں کیا واقعی سڑکوں پر نماز نہیں ہوتی؟ میں کہتا ہوں، بالکل سڑکوں پر نماز نہیں ہوتی، آپ جا کردیکھ لیں، کوئی نماز نہیں ہے۔

دیپیکا کے والد سنجے نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی 11 دسمبر 2024 کو رتک کے ساتھ ہوئی تھی۔ ان کے مطابق شادی کے چند دن بعد ہی سسرال والے جہیز کے لیے بیٹی کو ہراساں کرنے لگے تھے۔انہوں نے کہا کہ واقعے سے ایک دن پہلے وہ خود اپنی بیٹی کے سسرال گئے تھے

حلف برداری کی تقریب صبح 10 بجے ترواننت پورم کے سینٹرل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جہاں سیاسی لیڈروں، سرکاری حکام اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔وی ڈی ستیشن کی حلف برداری تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔

دوسری جانب اتحادی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کو نئی حکومت میں پانچ وزارتیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کی جانب سے جن ناموں پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے،

مدھیہ پردیش کے علی راجپور میں پیدا ہونے والے بڑے سائز اور خوشبودار آم ’نور جہاں‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس کے ایک ہی پھل کی قیمت 3000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جانیے اس خاص آم کی پوری کہانی۔

امارتِ شرعیہ ہند کی جانب سے ماہِ ذی الحجہ 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اہم اعلان جاری کیا گیا ہے۔ رویتِ ہلال کمیٹی امارتِ شرعیہ ہند کی میٹنگ آج بعد نمازِ مغرب امارتِ شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر، 1 بہادر شاہ ظفر مارگ، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت نائب امیرِ شریعت صوبہ دہلی مولانا مفتی ذکاوت حسین قاسمی نے کی۔

راجیہ سبھا رکن اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے لکھیم پور ضلع میں منعقدہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کارکن تربیتی مہم پروگرام کے تحت تربیتی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کارکنان سے خطاب میں کئی اہم باتوں کا تذکرہ کیا۔

مرکزی وزیر تعاون امت شاہ نے اتوار کے روز گاندھی نگر کے دشیلا علاقے میں مدُھر ڈیری کے نئے تعمیر شدہ ملک پروسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مویشی پالنے والی خواتین نے امت شاہ کا استقبال کیا۔