INDIA Alliance Meet: دہلی میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ ختم، پانچ نکات پر اتفاق، حیدرآباد میں ہوگا اگلا اجلاس
دہلی میں اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد (INDIA Bloc) کی میٹنگ کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اتحاد کے رہنما اب ہر دو ماہ بعد باقاعدہ اجلاس منعقد کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اتحاد کی اگلی میٹنگ حیدرآباد میں ہوگی۔پانچ نکات پر اتفاق ہوا۔
Ramvir Singh Bidhuri Meets Manoj Tiwari: دہلی کے او-زون سے متاثرہ 15 لاکھ افراد کو راحت دلانے کی کوششیں تیز، رام ویر سنگھ بدھوڑی اور منوج تیواری کی اہم ملاقات
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان رام ویر سنگھ بدھوڑی نے آج اپنے رہائش گاہ پر شمال مشرقی دہلی سے رکن پارلیمان اور بی جے پی کے سینئر لیڈر منوج تیواری کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اجلاس میں او-زون کے باعث پیدا ہونے والے مسائل، عوامی مشکلات اور اس کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
INDIA Alliance Meeting: انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں بڑے اتحادی غائب، اپوزیشن کی یکجہتی پر اٹھنے لگے سوالات
دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ انڈیا بلاک کی میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، سونیا گاندھی، مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، تیجسوی یادو، اکھلیش یادو، سپریا سولے، سی ایم عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت متعدد اپوزیشن لیڈر شریک ہوئے۔
Mumbai Best Bus Accident: ممبئی کے دادر میں بے قابو بیسٹ بس کا قہر، ایک نوجوان ہلاک، تین افراد زخمی
پولیس اور امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سیان اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رندھیر کے مطابق تقریباً 22 سے 25 سال عمر کے ایک نوجوان کو اسپتال لایا گیا تھا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔
Delhi University Professor Murder Case: قاتل جوڑے کی ہر حرکت کیمرے میں قید، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کیس میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی
دہلی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کے قتل کے معاملے میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان، میاں بیوی، کی شناخت کر کے انہیں مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں دونوں کو پروفیسر کے فلیٹ میں مشتبہ حالات میں آتے اور جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش تیز کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا۔
Amit Shah Launches LPMS: وزیرِ داخلہ امت شاہ ایل پی ایم ایس کا آغاز کریں گے، سرحدی تجارت اور آمد و رفت مکمل طور پر ہوگی ڈیجیٹل
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ 9 جون کو لینڈ پورٹ مینجمنٹ سسٹم (LPMS) کا آغاز کریں گے۔ یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم سرحد پار تجارت، مسافروں کی آمد و رفت اور لینڈ پورٹس کے انتظامی نظام کو مزید تیز، محفوظ اور شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس نظام کے ذریعے مختلف خدمات اور عمل کو ڈیجیٹل شکل دی جائے گی، جس سے کارکردگی میں اضافہ اور وقت کی بچت ممکن ہو سکے گی۔
Big shock to Congress: دہلی میں انڈیا الائنس میٹنگ کے درمیان کانگریس کو بڑا جھٹکا، جنرل سیکرٹری کے جی رمیش کمار ٹی وی کےمیں ہوئے شامل
تمل ناڈو کے ایک تجربہ کار کانگریس لیڈر نے پارٹی چھوڑ دی۔جہاں انڈیا الائنس کے سینئر لیڈر آج دہلی میں میٹنگ کر رہے ہیں وہیں، تمل ناڈو کانگریس کے جنرل سکریٹری کے جی رمیش کمار پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ پیر (8 جون) کو، انہوں نے کنیا کماری میں 'تمیزہگا ویٹری کزگم' (TVK) — جس کی بنیاد تامل ناڈو کے سی جوزف وجے نے رکھی تھی۔
TMC Leader Jahangir khan Arrested: بدلے کی سیاست: ٹی ایم سی لیڈر جہانگیر خان بھی گرفتار، مقامی سطح پر ان کے خلاف متعدد شکایات
مغربی بنگال میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ٹی ایم سی لیڈر اور سابق رکنِ اسمبلی جہانگیر خان کو نیپال سرحد کے قریب سے گرفتار کیا۔ اطلاعات کے مطابق بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے انہیں نیپال کی سرحد پر گرفتار کیا۔ اس گرفتاری کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔
Major Setback for Mamata Banerjee in Delhi: ممتا بنرجی کو بڑا سیاسی جھٹکا، ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن شکھیندو شیکھر رائے نے دیا نے استعفیٰ
سیاسی حلقوں میں گزشتہ چند دنوں سے یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں کہ ترنمول کانگریس کے دو راجیہ سبھا اراکین استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ ان ناموں میں شکھیندو شیکھر رائے کے علاوہ اداکارہ اور حال ہی میں راجیہ سبھا پہنچی کوئل ملک کا نام بھی شامل تھا۔
Twelve years of poor welfare: غریبوں کی فلاح کے 12 سال: ’انتیودیہ‘ سے لے کر’آتم نربھر بھارت‘ تک، وزیر اعظم مودی نے گنوائیں اپنی حکومت کی کامیابیاں
گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت نے غربت کے خاتمے اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبے میں تاریخی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جن دھن یوجنا، آیوشمان بھارت اور جل جیون مشن جیسی اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد ہمیشہ ’انتیودیہ‘ کے اصول پر عمل کرنا اور غریبوں کو باعزت زندگی فراہم کرنا رہا ہے۔





