Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

پرتاپراؤ جادھو مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے خیمہ کی شیو سینا کا ایک اہم چہرہ ہیں۔ وہ ایکناتھ شندے کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔ جادھو ریاست کی بلدھانا لوک سبھا سیٹ سے ایم پی بنے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2014 کے بعد اتر پردیش میں اپنی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی نے 33 لوک سبھا سیٹیں جیتی ہیں، جو کہ سماج وادی پارٹی سے چار کم ہیں۔

افضا ل نے کہا کہ مودی  بنارس سے متصل تینوں سیٹیں ہار چکے ہیں یعنی چندولی، غازی پور اور مچلی شہر۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی کوششوں سے انتخابات کے آخری مرحلے میں کچھ کامیابی ملی ہے۔

بی جے پی نے اسمبلی الیکشن میں اوڈیشہ میں شاندار جیت درج کی ہے۔ ریاست کے اگلے وزیراعلیٰ موہن مانجھی کو اراکین اسمبلی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اب وہ وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں ان وزرا کے نام ہیں، جن کے والد یا فیملی کے دیگراراکین پہلے سیاست میں رہ چکے ہیں۔ ان میں کئی لیڈرتوایسے ہیں، جن کے والد وزیراعظم اوروزیراعلیٰ تک رہ چکے ہیں۔

دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے کہا، "نیشنل پاور گرڈ میں یہ بڑی ناکامی انتہائی تشویشناک ہے۔ میں مرکزی وزیر توانائی اور پی جی سی آئی ایل کے چیئرمین سے ملاقات کے لیے وقت مانگ رہی ہوں

بہار قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے مودی کابینہ میں محکموں کی تقسیم کو لے کر حیران کن بیان دیا ہے۔

فی الحال اوڈیشہ میں وزیر اعلی کی کوئی سرکاری رہائش نہیں ہے۔ حکومت کی تشکیل تک قائم مقام وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک پچھلے 24 سالوں سے اپنے والد بیجو پٹنائک کے بنائے ہوئے آبائی گھر سے کام کر رہے تھے۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نئے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تینوں نوجوان دیر رات پٹنہ سے دیوگھر جا رہے تھے۔ اسی دوران انڈیڈیہ گاؤں کے قریب کار چلاتے ہوئے ایک نوجوان سو گیا۔ جس کے باعث تیز رفتار کار سڑک کنارے رکھی اینٹ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کی محبت اور حمایت کی وجہ سے پون سنگھ جوش و خروش سے بھرے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بھوجپوری اسٹار نے اپنے سیاسی کیریئر کے حوالے سے بڑا منصوبہ بنایا ہے۔