Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

سابق ایم ایل اے نے کہا کہ میں میڈیا کے سامنے اس لیے آیا ہوں کیونکہ مجھ پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ میں پارٹی سے درخواست کروں گا کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

عالمگیر عالم کو ای ڈی نے 15 مئی کی شام کو ٹینڈر کمیشن گھوٹالے میں گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے، ای ڈی نے 6-7 مئی کو ان کے پی ایس سنجیو لال اور گھریلو ملازم جہانگیر عالم اور کئی دوسرے لوگوں کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران 37 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی تھی۔

پارلیمانی الیکشن میں سماجوادی پارٹی نے اب تک کی سب سے بہتر کارکردگی پیش کی ہے۔ اس سے پُرجوش سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اوریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنان میں جوش بھرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا اگلا ہدف 2027 میں یوپی اسمبلی الیکشن میں بنانے کا رہے گا۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہرگارنٹی کھوکھلی نکلتی ہے۔

 ہریانہ میں اسی سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے متعلق بھوپیندر سنگھ ہڈا نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں کانگریس کو کامیابی ملے گی۔

اکھلیش یادو قنوج لوک سبھا سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، اس لئے اب انہوں نے کرہل اسمبلی حلقہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اب قنوج لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے ملک کے سبھی طبقوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت تنوع ہے۔ انہوں نے اس دوران اسلام اورعیسائی مذہب کا ذکرکیا۔

آر ایس ایس چیف نے کہا کہ بدامنی یا تو بھڑکائی گئی تھی یا اکسائی گئی تھی لیکن منی پور جل رہا ہے اور لوگ اس کی گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال مئی میں منی پور میں میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا تھا۔

امام کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کرکے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی۔ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر 12 بور کا پستول پڑا ہوا ملا۔

آیوشی نے بتایا کہ 4 جون کو اس کا رزلٹ نہیں دکھایا جا رہا تھا، تمام تفصیلات بھرنے کے بعد ویب سائٹ پر لکھا گیا کہ آپ کا رزلٹ جنریٹ نہیں ہوا ہے۔ ایک گھنٹے بعد، اسے NTA کی طرف سے ایک میل موصول ہوئی جس میں اسے بتایا گیا کہ اس کی OMR شیٹ پھٹی ہوئی ہے۔