Bharat Express

Jammu and Kashmir: گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کیاگیا جموں سری نگر ہائی وے

تاہم ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے ہیں۔ ہائی وے وادی کشمیر کی لائف لائن ہے اور کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی مرکزی سڑک ہے۔

گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کیاگیا جموں سری نگر ہائی وے

Jammu and Kashmir: دیول پل کے قریب پتھر گرنے کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بند کر دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے کہا کہ دیول پل کے قریب سے کسی بھی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ایک بڑے پتھر کے لینڈ سلائیڈنگ سے نیشنل ہائی وے کی سڑک کے دونوں اطراف کو نقصان پہنچا ہے۔

تاہم ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے  ہیں۔ ہائی وے وادی کشمیر کی لائف لائن ہے اور کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی مرکزی سڑک ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Jammu and Kashmir: کشمیر میں مشترکہ آپریشن میں مارے گئے لشکر کے 3 دہشت گرد

کشمیر جانے والے ٹرک ضروری اشیاء اور دیگر گاڑیاں اس شاہراہ سے گزرتے ہیں اور کشمیر سے پھلوں کو لے کر ملک کے دیگر حصوں میں جانے والے ٹرک بھی  اسی سڑک سے گزرتے ہیں۔

مسلسل ہو رہی برف باری کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آیا ہے۔ دراصل کشمیر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل برف باری ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنہ ہے۔ سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس 

Also Read