Bharat Express

Jammu and Kashmir: کشمیر میں مشترکہ آپریشن میں مارے گئے لشکر کے 3 دہشت گرد

سیکورٹی فورسز نے ابتدائی طور پر گھیرے میں لے کر علاقے کو سیل کر دیا۔ جیسے ہی فوجی ٹارگٹ ایریا کے قریب پہنچی تو چھپے دہشت گردوں نے متعدد دستی بم پھینکے اور فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

کشمیر میں مشترکہ آپریشن میں مارے گئے لشکر کے 3 دہشت گرد

Jammu and Kashmir: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے تین دہشت گرد مارے گئے۔بروز منگل حکام کی طرف سے یہ جانکاری دی گئی جس میں حکام کے افسران نے وضح کیا کہ لشکر کے 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

فوج نے کہا کہ مخصوص معلومات کی بنیاد پر فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ذریعہ مونجھ مارگ علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔

سیکورٹی فورسز نے ابتدائی طور پر گھیرے میں لے کر علاقے کو سیل کر دیا۔ جیسے ہی فوجی ٹارگٹ ایریا کے قریب پہنچی تو چھپے دہشت گردوں نے متعدد دستی بم پھینکے اور فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

فوج نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے درستگی کے ساتھ جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو ختم کر دیا، اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں- Jammu: جموں و کشمیر کے جموں ضلع میں پولیس چوکی کے باہر گرینیڈ حملہ

تفصیلی تلاشی لینے پر انکاؤنٹر کے مقام سے ایک اے کے سیریز کی رائفل، دو پستول اور دیگر مواد برآمد ہوا۔

مارے گئے تین دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت شوپیاں کے لطیف لون کے طور پر ہوئی ہے جو ایک کشمیری پنڈت پورن کرشنا بھٹ کے قتل میں ملوث تھا۔ پولیس نے بتایا کہ نیپال کے تل بہادر تھاپا کے قتل میں ملوث اننت ناگ کا عمر نذیر بھی ملوث ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read