دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی
جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے حکم میں محدود مدت کے لیے صرف تصدیق شدہ گرین پٹاخوں کی تیاری، فروخت اوراستعمال کی اجازت دی ہے۔ 7 اور8 نومبر2026 کوصبح 6 بجے سے 7 بجے تک اوررات 8 بجے سے 10 بجے تک ہی پٹاخے جلائے جا سکیں گے۔ اسپتالوں، نرسنگ ہوم، صحت مراکز، اولڈ ایج ہوم، تعلیمی اداروں اورنوٹیفائیڈ خاموش علاقوں کے 300 میٹرکے دائرے میں پٹاخے جلانے پر پابندی رہے گی۔
Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے ختم کی نگرانی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت، جانئے پوری تفصیل
سماعت کے دوران اتر پردیش حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ معاملے کی جانچ مکمل ہونے کے بعد چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے۔ اس کے بعد عدالت نے معاملے کی نگرانی جاری رکھنے کے بجائے عرضیوں کو نمٹا دیا۔ بنچ نے کہا کہ یہ صرف ملزم اور ریاست کے درمیان کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ اس میں عوامی مفاد کا پہلو بھی شامل ہے۔
’ان شاء اللہ‘ کہنے پربھی کہا جاتا ہے پاکستانی، ہندوستان کوہم پراتنا شک کیوں ہے؟ پی ڈی پی کے یومِ تاسیس پرمحبوبہ مفتی نے اٹھایا بڑا سوال
محبوبہ مفتی نے کشمیری نوجوانوں کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے، مقامی ملازمین کو ملازمتوں سے نکالے جانے اور قبائلی برادریوں کے خلاف کارروائیوں پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں کشمیریوں کو کیوں مارا پیٹا جاتا ہے؟ ہمارے لوگ جیلوں میں کیوں ہیں، کشمیری افسروں کو ان کی ملازمتوں سے کیوں نکالا جا رہا ہے اور ہمارے قبائلی لوگوں کو ان کی زمینوں سے کیوں بے دخل کیا جا رہا ہے؟
Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان
آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے مساوات ضوابط 2026 کو غیر متوازن قرار دیا، سنگھ کے اس بیان کے سیاسی اثرات اتر پردیش کی سیاست میں بھی دکھائی دینے لگے
شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد
ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوٸے کہا کہ اس پروگرام کوشارب ردولوی نے 10 برس پہلے اپنی اہلیہ کی یاد میں شروع کیا تھا آج وہ نہیں ہیں پھربھی پروگرام ہرسال اسی وقاراورشان کے ساتھ ہورہا ہے، اس کے لیے ٹرسٹ کے ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں اوروہ سامعین وناظرین بھی، جن کی بھرپورموجودگی یہاں رہتی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ شارب ردولوی کی محبت دلوں میں آج بھی قائم ہے۔
Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور قابلِ اعتماد شراکت دارکے طورپرسامنے آیا ہے۔ ادارہ خواتین واطفال کی ترقی، واش (پانی، صفائی اورحفظانِ صحت)، صنفی مساوات، گورننس، عوامی صحت وغذائیت، موسمیاتی تبدیلی، پائیدار زراعت، تعلیم اور روزگار جیسے اہم موضوعات پر خدمات فراہم کرتا ہے۔
Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب
بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی ذہانت، اخلاقیات اور بہتر طرز حکمرانی پر ہوگا تبادلۂ خیال
ڈگری سے مارک شیٹ تک، ہرجگہ صرف Bharat، مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں لفظ India ختم، دستاویزوں میں نظرآئے بھارت
مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے کئی بڑے فیصلے کئے ہیں۔ اب یونیورسٹی کی ڈگری اور مارک شیٹ میں انڈیا کی جگہ صرف بھارت لکھا جائے گا۔ ساتھ ہی یونیورسٹی میں ہندوستانی علم اورروایات کے مطالعے کوفروغ دینے کے لیے ’بھارت گیان پرمپرا انوسندھان کیندر‘ قائم کیا جائے گا۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام 22ویں آل انڈیا مسابقہ حفظ وتجوید وتفسیرقرآن پاک کا افتتاح، 600 سے زائد حفاظ وقراء کی شرکت
مسابقہ میں کشمیرسے کنیاکماری تک سے تقریباً 600 سے زائد حفاظ وقراء اس کے کل 6 زمروں میں شریک ہیں اورمسابقہ میں حکم کی ذمہ داری ملک کے بلا امتیازمسلک ومشرب ناموردینی مدارس وجامعات کے اپنے فن میں ماہرترین اساتذہ انجام دے رہے ہیں۔ اس افتتاحی پروگرام میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ذمہ داران واراکین ، شرکاء مسابقہ، حکم حضرات اورذمہ داران جمعیات و معززین جماعت اورمدارس وجامعات کے اساتذہ اورطلبہ کے سرپرست حضرات نے شرکت کی۔
Rahul Gandhi Attacks on Gyanesh Kumar: ’گیانیش کمار رات کو سو نہیں پا رہے ہوں گے‘، مہاریلی میں راہل گاندھی کا چیف الیکشن کمشنر پر حملہ
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آواز دبانے میں گیانیش کمار کا کردار رہا ہے اور اسی وجہ سے وہ رات کو سکون سے سو نہیں پا رہے ہوں گے۔





