Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

راہل گاندھی نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دہلی کے اہم تجارتی علاقے کناٹ پلیس میں کئی دکانیں زبردستی بند کرائی گئیں، جس سے تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑا۔

ریاستی یومِ تاسیس پر پانچ اہم سوالات۔ کسانوں کی بدحالی، بستر میں ترقی کی رفتار، معدنی وسائل کے استعمال اور سرکاری محکموں میں بدعنوانی پر اٹھائے گئے سوالات۔ سرکاری اسٹالوں پر بھی ہر سال وہی اسکیمیں، وہی کامیابیاں اور ترقی کے وہی سرکاری دعوے نظر آتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ریاستی یومِ تاسیس محض اپنی پیٹھ تھپتھپانے کا سالانہ موقع ہے یا اپنی ناکامیوں کا جائزہ لینے کا بھی دن ہونا چاہیے؟

راجدھانی دہلی کا تاریخی رام لیلا میدان ایک بار پھر بڑی سیاسی سرگرمی کا مرکز بن گیا۔ یکم نومبر کو ’انڈیا‘ اتحاد کی جانب سے منعقدہ مہاریلی میں اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا۔ اس دوران چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور انتخابی نظام میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر بھی سخت حملے کیے گئے۔

تمل ناڈو کے یومِ تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی اور صنعتی پیش رفت میں تمل ناڈو کے اہم کردار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے محنتی اور کاروباری صلاحیتوں سے مالا مال لوگوں نے ملک کی ترقی میں ہمیشہ نمایاں تعاون کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب سے علامتی ’عوامی مواخذے‘ کی تجویز منظور کیے جانے کے اگلے روز، اتوار کو نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں اتحاد کی ایک بڑی ریلی منعقد ہونے جا رہی ہے۔

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے خلاف بیان نہیں دے رہا ہے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی ناراضگی عمر عبداللہ حکومت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں اراکین اسمبلی نے کابینہ کی ’’غیرمنصفانہ توسیع‘‘ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی تیارکرنے پرغورکیا۔

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال، اسلاموفوبیا، یوسی سی ، وقف املاک، عالم اسلام وفلسطین اور جمعیۃ کے تنظیمی و تعمیری پروگراموں وغیرہ پر تفصیلی غوروخوض کے بعد اہم تجاویز منظور کی گئیں۔

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور جدید پروٹون بیم تھراپی کینسر مرکز قائم ہونے جا رہا ہے۔ 600 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اس عالمی معیار کے منصوبے کے لیے آسام حکومت اور آئی بی اے کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام پورجیل سے باہرنکلتے ہی حراست میں لے لیا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم پیرا ملٹری فورسیز کے ساتھ پہنچی تھی۔ جانچ ایجنسی کی تقریباً تین گاڑیاں رام پور جیل کے باہر کھڑی تھیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں چراغ پاسوان کی کوششوں کو اہم قرار دیا، پٹنہ میں پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ منایا یوم پیدائش کا جشن۔