HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ
علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر ہوگی بات چیت
Ramdas Athawale Criticised Rahul Gandhi: راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کی تحریک صرف لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے ہے: رام داس اٹھاولے
مرکزی وزیر مملکت کا الزام، بار بار مارچ اور ریلیوں سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا؛ کہا، ’کتنا بھی احتجاج کرلیں، گیانیش کمار استعفیٰ نہیں دیں گے‘
Dharavi Redevelopment: دھاراوی کے دن بدلنے کی امید! ماٹونگا میں نئے بازآبادکاری مکانات کا سنگ بنیاد، اڈانی گروپ نے بڑے پروجیکٹ کا کیا آغاز
ممبئی کے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ نے ایک اہم مرحلہ طے کرلیا ہے۔ ماٹونگا میں ریلوے کی 22 ایکڑ اراضی پر 10 ٹاور تعمیر کیے جائیں گے، جن میں اہل رہائشیوں کے لیے 10,432 گھر بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تجارتی اور صنعتی یونٹس بھی تیار کیے جائیں گے۔
Adani Gramotsav held in Dari Ram village: مرزا پور کے داڑی رام گاؤں میں دو روزہ ’اڈانی گراموتسو‘ کا انعقاد، دیہی کھیلوں اور لوک ثقافت کو فروغ
11 اور 12 اکتوبر کو منعقدہ میلے میں گاؤں والوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا، کجری اور برہا کی پیشکشوں نے باندھا سماں
Telangana Kamareddy ATM Robbery: خواتین کے لباس میں ایمبولینس سے اے ٹی ایم پہنچے چور، تلنگانہ میں اے ٹی ایم کی انوکھے انداز میں چوری، دیکھیں سی سی ٹی وی فوٹیج
تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں چوروں نے خواتین کی نائٹی اور چہرے پر ماسک پہن کر ایس بی آئی کے اے ٹی ایم کو نشانہ بنایا۔ ملزمان ایمبولینس میں سوار ہوکر پہنچے اور گیس کٹر سے مشین کاٹ کر نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔
SIR Punjab-13 Lakh Names Deleted: پنجاب میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے بعد 13 لاکھ سے زائد نام خارج، حتمی فہرست جاری
تقریباً 7.97 لاکھ نئے ووٹر شامل، حتمی فہرست میں 2.01 کروڑ سے زیادہ ووٹر درج، 117 اسمبلی حلقوں کی فہرست جاری
Girls Trafficking Arrest: کیسینو میں ملازمت کا جھانسہ، موبائل میں فحش تصاویر… نیپال سرحد پر میزورم کی دو لڑکیوں کے ساتھ بڑا حادثہ ٹلا
مغربی بنگال کے پانی ٹنکی میں بھارت-نیپال سرحد پر انسانی اسمگلنگ کے ایک معاملے میں میزورم کی 17 سالہ دو نابالغ لڑکیوں کو بچایا گیا ہے۔ الزام ہے کہ 61 سالہ شخص ایک لڑکی کو نیپال میں کیسینو میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر سرحد پار لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ معاملے کی تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل فون سے نابالغ لڑکیوں سے متعلق قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بھی ملنے کی بات سامنے آئی ہے۔
Concern Over Chief Election Commissioner: چیف الیکشن کمشنر پر گھمسان: سپریم کورٹ مارچ سے پہلے انڈیا اتحاد کو روکا گیا، راہل گاندھی کی ٹیم نے عدالت میں داخل کی عرضی
راہل گاندھی، اکھلیش یادو اور پرینکا گاندھی سمیت کئی اپوزیشن لیڈر مارچ میں شریک؛ منڈی ہاؤس کے قریب پولیس نے آگے بڑھنے سے روکا، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ تیز
Retail Inflation: مہنگائی نے بڑھائی لوگوں کی پریشانی، خوردہ مہنگائی دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی
ستمبر 2026 میں خوردہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.54 فیصد ہوگئی۔ سبزیوں سمیت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں تیزی اس کی اہم وجہ بنی۔ مسلسل چوتھے مہینے مہنگائی ریزرو بینک کے 4 فیصد کے ہدف سے اوپر رہی۔
‘How can you enter someone’s house?’ Delhi HC’s question: ’آپ کسی کے گھر میں کیسے داخل ہو سکتے ہیں؟‘ دہلی ہائی کورٹ کا پولیس سے سوال، اے پی سی آر کے سکریٹری ندیم خان کی مبینہ حراست پر نوٹس
قائم مقام چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے اور جسٹس سنجے شرما پر مشتمل ڈویژن بینچ, ندیم خان کی اس عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 29 ستمبر کو پولیس نے انہیں جنتر منتر پر مجوزہ پُرامن احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لیے کئی گھنٹوں تک ڈٹینڈ رکھا۔ عدالت نے درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔





