Railway Alert: دہلی سے گھر جا رہے ہیں؟ 14 نومبر تک 6 بڑے اسٹیشنوں پر نہیں ملیں گے پلیٹ فارم ٹکٹ، جانیے کن لوگوں کو ہوگی چھوٹ
دیوالی اور چھٹھ کے پیشِ نظر دہلی کے 6 اہم ریلوے اسٹیشنوں پر 14 نومبر 2026 تک پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت بند کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کی بھاری بھیڑ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ اسٹیشنوں پر بھیڑ کم ہو اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم، کچھ افراد کو اس پابندی سے چھوٹ دی جائے گی۔
قدیمی مسجد ہٹانے کے مرکز کے حلف نامہ پربرہم ہوئے عمران مسعود، کہا- آج مسجد ہٹاوگے، کل مندروں کا کیا کروگے؟
دہلی کی 100 سال پرانی قدیمی مسجد ہٹانے کے مرکز کے حلف نامہ پر تنازعہ ہوگیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے پوچھا کہ سرکاری دفتروں اور پولیس کیمپوں میں بنے مندروں کا کیا ہوگا؟ عمران مسعود نے پولیس تھانوں اور پولیس لائنوں میں بنے مندروں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہبی عقائد کے حوالے سے ایک مشترکہ نظام اورروایت رہی ہے۔
Tripura BSF Attack Issue: تریپورہ میں بی ایس ایف جوانوں پر حملے کے بعد انتظامیہ سخت، گھر گھر جاکر زمین اور شہریت کے دستاویزات طلب
مقامی لوگوں کو مبینہ طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ جن مکانات یا زمینوں کے دستاویزات قانونی نہیں پائے جائیں گے یا جن کے مالکان ضروری کاغذات پیش نہیں کر سکیں گے، ان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے۔
Agniveer Agnipath Scheme: اگنی ویروں کو مودی حکومت نے دیا بڑا تحفہ، 2 سال کی توسیع، 75 فیصد کی فوج میں ہوگی بھرتی
مرکزی کابینہ نے اگنی ویروں کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ اب 75 فیصد اگنی ویروں کو مزید 2 سال تک خدمات انجام دینے کا موقع دینے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گرڈ اسکیل انرجی اسٹوریج اور اہم معدنیات (کریٹیکل منرلز) کی پروسیسنگ سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
JIH Reaction on Krishi Bhawan Mosque: کرشی بھون کی قدیمی مسجد کو ہٹانے کی مجوزہ کارروائی ناقابلِ قبول، حکومت قانونی و تاریخی حقائق کو نظرانداز نہ کرے: ملک معتصم خان
قدیمی مسجد کے خلاف حکومت کی مجوزہ کارروائی پر جماعتِ اسلامی ہند کا سخت اعتراض، نائب امیر ملک معتصم خان نے کرشی بھون کے قریب واقع قدیمی مسجد کو ہٹانے کی مجوزہ حکومتی تجویز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسجد کو سرکاری املاک کے سیکولر کردار سے متصادم قرار دینا نہ صرف قانونی اور تاریخی حقائق کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے، بلکہ سیکولرازم کے بنیادی اصولوں کی بھی غلط تشریح ہے۔
Devendra Fadnavis Praise Pimpri Chinchwad Police: ’ڈائل 112‘ پر محض 3 منٹ میں مدد، مہاراشٹر میں پمپری چنچوڑ پولیس سب سے آگے، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کی ستائش، جدید حفاظتی ٹیکنالوجی کا آغاز
پمپری چنچوڑ: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج پمپری چنچوڑ پولیس کی کارکردگی کی ستائش کی۔ ہنگامی ہیلپ لائن ’ڈائل 112‘ پر پولیس نے صرف 3 منٹ کا اوسط رسپانس ٹائم درج کرکے ریاست کے تمام پولیس کمشنریٹس میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کو مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اور ڈرون کیمروں سمیت جدید سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین
اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت گیس سلنڈر ملنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ڈبل انجن کی حکومت اچھا کام کر رہی ہے اور دیوالی سے پہلے گیس سلنڈر کا تحفہ ملنے سے وہ کافی خوش ہیں۔
Police complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت
مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کی خاتون وکیل امیتا سچدیونے نئی دہلی کے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے میں شکایت دے کربیان کی جانچ کرنے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Cyclone Murasu Amit shah Relief Assistance: طوفان ’مرسو‘ سے نمٹنے کے لیے مرکز اور آندھرا پردیش متحد، امت شاہ نے چندرابابو نائیڈو کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو سے فون پر بات کرکے ریاست کے تازہ حالات اور طوفان کے اثرات کی تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ شاہ نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں مرکزی حکومت ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
سردارولبھ بھائی پٹیل کی 151ویں یومِ پیدائش پر”بھارت بھارتی‘‘ کے زیر اہتمام تقریب، مرکزی وزیرِدفاع راجناتھ سنگھ رہے مہمانِ خصوصی
ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ بعض عناصر ملک میں اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، تاہم جمہوریت میں حکومتیں عوام کا اعتماد حاصل کرکے اور عوامی رائے کی بنیاد پر تشکیل پاتی ہیں، نہ کہ تشدد اور انتشار کے ذریعہ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو چیلنج کرنے والوں کو سردارپٹیل کی تاریخ اور ان کی قومی خدمات فراموش نہیں کرنی چاہئیں۔





