Bharat Express

NDA Meeting: وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر این ڈی اے کی میٹنگ ختم ، نتیش اور چندرابابو نائیڈو نے حمایت سے متعلق دستاویز سونپے

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی آج کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے۔ ساتھ ہی این ڈی اے اتحاد اور انڈیا بلاک نے بھی اپنے اتحادیوں کی میٹنگ بلائی ہے

لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج آ چکے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے تیسری بار اکثریت حاصل کر لی ہے۔ این ڈی اے اتحاد نے 292 سیٹیں جیتی ہیں۔ تاہم، اکیلے بی جے پی اکثریت کے نشان (272) کو نہیں چھو سکی اور اسے صرف 240 سیٹوں پر ہی قناعت کرنا پڑی۔ اپوزیشن انڈیا بلاک نے 234 نشستیں حاصل کیں۔

نتائج کے بعد اب حکومت بنانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ ایک طرف بی جے پی اپنے اتحادیوں سے بات چیت کر رہی ہے تو دوسری طرف اپوزیشن انڈیا بلاک بھی سرگرم ہو گیا ہے۔ نتائج کے بعد جے ڈی یو اور ٹی ڈی پی آج دہلی میں بی جے پی کو حمایت کا خط پیش کریں گے جس کے بعد بی جے پی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر سکتی ہے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی آج کابینہ کی میٹنگ بلائی تھی ہے۔ ساتھ ہی این ڈی اے اتحاد اور انڈیا بلاک نے بھی اپنے اتحادیوں کی میٹنگ بلائی ہے۔

پی ایم مودی کے ساتھ این ڈی اے لیڈروں کی میٹنگ ختم ہوگئی۔ وزیر اعظم مودی این ڈی اے کے اتحادیوں سے ملاقات کریں گے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔ تمام رہنما شام 7:45 بجے صدر سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read