کانپور میں انسپکٹر نے بی جے پی لیڈر کو مارے تھپڑ
Kanpur: اتر پردیش کے کانپور میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب ایک سب انسپکٹر نے بی جے پی کارکن کو تھپڑ مار دیا۔ بی جے پی لیڈر کو تھپڑ مارنے والے انسپکٹر کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ یہ معاملہ کانپور کے برا پولیس اسٹیشن کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی کارکن کی چائے کی دکان ہے اور جمعہ کی شام کچھ لوگوں نے ہنگامہ کیا اور اس کی دکان میں توڑ پھوڑ کی۔ جس کی شکایت لے کر بی جے پی کارکن آج (بروز ہفتہ) تھانے پہنچا تھا۔ لیکن وہاں موجود انسپکٹر نے اسے تھپڑ مار دیا۔ جس کے بعد دوسرے کانسٹیبل نے بھی اس سے لڑائی شروع کر دی۔
یہ واقعہ سامنے آتے ہی بی جے پی کارکن مشتعل ہو گئے اور بڑی تعداد میں جمع ہو کر تھانے پہنچ گئے۔ جس کے بعد انہوں نے تھانے کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ کچھ ہی دیر میں پولیس اسٹیشن کے قریب ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلکار تھانے پہنچ گئے اور کارکنوں کو سمجھایا۔ دونوں انسپکٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں نے انہیں لائن پر حاضر کر دیا۔
مزید کارروائی تفتیش کے بعد کی جائے گی – پولیس
واضح رہے کہ انسپکٹر نے جس بی جے پی کارکن کو تھپڑ مارا تھا اس کا نام سچن ہے اور شام دیر گئے کچھ نوجوانوں نے اس کے چائے کے اسٹال پر توڑ پھوڑ کی تھی۔ متاثرشخص معاملے کی شکایت کرنے کے کے لئے تھانے پہنچا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں موجود انسپکٹر نے اسے تھپڑ مارا اور گالیاں بھی دینا شروع کر دیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ انسپکٹر نے سچن کو لاک اپ میں بھی ڈال دیا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اب دونوں انسپکٹرز کو لائن پر لگا دیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
कानपुर के नौबस्ता में पैरवी के लिए पुलिस चौकी पहुंचे बीजेपी नेता को दरोगा ने जड़े थप्पड़ और फिर लाॅकअप में डाल दिया। नाराज बीजेपी कार्यकर्ताओं ने थाने को घेरा।
पुलिस का अमानवीय चेहरा। pic.twitter.com/TVfs3ffFvC— mukesh kumar (@mukeshk61425853) January 7, 2023
گانجا سمگلر کے ساتھ ملی بھگت کا الزام
وہیں بی جے پی کارکن نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ پولیس کی ملی بھگت سے گانجا اسمگلر بی جے پی کارکن سچن کی دکان پر آتے رہتے ہیں اور اسے ہراساں کرتے ہیں۔ اے سی پی ابھیشیک پانڈے نے کہا کہ دو کانسٹیبلوں کے ذریعہ ایک شخص پر حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس