رمضان کے مبارک مہینے میں سحری اور افطار میں ان باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔
Ramadan 2025: ماہ رمضان کا مبارک اورمقدس مہینہ جاری ہے اورمسلمانوں کے لئے اس میں روزہ رکھنا فرض ہے۔ لوگ اس ماہ میں اللہ کی رضا اور خوشنودی کی خاطر روزہ رکھتے ہیں، لیکن جولوگ کچھ مخصوص بیماریوں سے پریشان ہیں، جس میں شوگراور ہائی بلڈ پریشر شامل ہیں، انہیں کچھ احتیاط برتنی چاہئے۔ شوگراورہائی بلڈ پریشر ایسی بیماریاں ہیں، جو کسی بھی مذہبی رسوم میں چھوٹ دیتی ہیں۔ اس کے باوجود اگر کچھ احتیاط کئے جائیں تو ایسے لوگ صحت مند رہتے ہوئے روزہ رکھ سکتے ہیں۔ آئیے اس کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔
کون نہیں رکھ سکتے روزہ؟
ٹائپ-1 ڈائبٹیز(ٹائپ-1 شوگرکے مریض) سے پریشان لوگوں کوروزہ نہیں رکھنا چاہئے۔ یہ لوگ پوری طرح سے انسولین پرمنحصرہوتے ہیں۔ اسی لئے لمبے وقت تک بھوکا رہنا یا انسولین کی ڈوز نہ لینا ایسے لوگوں کے لئے نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ کنٹرول سے باہر شوگرسے متعلق کسی بھی طرح کی پریشانی جیسے گردے کی پریشانی یا ہارٹ کی بیماری ہو، تو روزہ نہ رکھیں۔ ااگرآپ کا بلڈ شوگرکنٹرول سے باہرہے تو روزہ رکھنے سے بچیں۔
یہ لوگ رکھ سکتے ہیں روزہ
ٹائپ-2 شوگرکے ساتھ زندگی گزارنے والے لوگ محفوظ طورپرروزہ رکھ سکتے ہیں۔ اگرآرگلپٹن، گلوٹاجنے، میٹ فارمن اورالفا گلوکوسائیڈ ان ہیبیٹرس گروپ کی دواوں پرمنحصر ہے، توآپ روزہ رکھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی دھیان رکھیں کہ شوگرکنٹرول ہو اورآپ اپنے ڈاکٹرسے مشورہ لے کرروزہ رکھیں۔ اگرآپ ہائی بلڈ پریشر کی دوا لیتے ہیں تو ڈاکٹرکا مشورہ لینے کے بعد روزہ رکھ سکتے ہیں۔
ان باتوں کا رکھیں خاص دھیان
اگرآپ روزہ مذکورہ بیماریوں سے متاثر ہونے کے بعد بھی رکھتے ہیں توسحری کے دوران ان باتوں کا خاص دھیان رکھیں۔ سحری میں زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اورڈائٹ (خوراک) میں ہری سبزی، پھل اورنٹس کو شامل کریں۔ ساتھ ہی یہ بھی دھیان رکھیں کہ اپنی ڈائٹ میں فائبرضرور ہو تاکہ پورے دن پیٹ آپ کا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہو۔
روزہ افطار کرانے کا بہترین ثواب
رمضان کا روزہ فرض اورتراویح کونفل (سنت مؤکدہ) بنایا ہے۔ یہ صبرکا مہینہ ہے، اورصبرکا بدلہ جنت ہے۔ یہ ہمدردی اورخیرخواہی کا مہینہ ہے، اس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے، اس میں روزہ افطارکرنے والے کی مغفرت، گناہوں کی بخشش اورجہنم سے آزادی کے پروانے کے علاوہ کسی کو افطار کرانے والے شخص کو روزہ دارکے برابرکا ثواب ملتا ہے، چاہے وہ افطارایک کھجوریا ایک گھونٹ پانی سے ہی کیوں نہ کرائے، ہاں! اگر روزہ دارکو پیٹ بھرکرکھانا کھلایا یا پلایا تواللہ تعالیٰ اسے حوضِ کوثرسے ایسا پانی پلائیں گے، جس کے بعد وہ جنت میں داخل ہونے تک پیاسا نہ ہوگا۔ اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت کا (پہلے روزہ سے 10ویں روزہ تک)، دوسرا مغفرت (11ویں روزہ سے 20ویں روزہ تک) اورتیسرا عشرہ (21ویں روزہ سے 30ویں روزہ تک) جہنم سے آزادی کا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


