Bharat Express

Rafael Deal: راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو نشانہ بنایا، کہا- ، یورپی یونین  کی پارلیمنٹ میں بحث ہوئی لیکن پی ایم مودی رہے خاموش

راہل گاندھی نے پی ایم پر منی پور تشدد پر خاموش رہنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے اس معاملے پر یورپی یونین میں ہونے والی بحث کا بھی ذکر کیا۔

راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو نشانہ بنایا، کہا- ، یورپی یونین  کی پارلیمنٹ میں بحث ہوئی لیکن پی ایم مودی خاموش

Rafael Dealانگریس لیڈرراہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے منی پور تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث پر وزیر اعظم کی خاموشی پرسوال اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی کے دورہ فرانس کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے پی ایم مودی کو فرانس کے قومی دن پر مہمان خصوصی بنائے جانے کا کنیکشن رافیل ڈیل سے بتایا ۔

کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کر لکھا کہ رافیل نے پی ایم مودی کو باسٹیل ڈے پریڈ کا ٹکٹ دلادیا۔ جب منی پور جل رہا ہے اور یورپی یونین کی پارلیمنٹ ہندوستان کے اندورونی معاملے پر بحث کررہی ہے۔ پی ایم مودی نے دونوں معاملے پر خاموشی اخیتار کررکھی ہے۔

راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر کیا طنز

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ منی پور تشدد کے معاملے پر یورپی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے سامنے بحث ہوئی، لیکن وزیر اعظم خاموش رہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  یہ باتیں راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ منی پور میں جاری تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔ جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اقلیتی برادری کے تئیں پھیلی عدم رواداری کی وجہ سے منی پور میں تشدد کی صورتحال پیدا ہوئی۔

راہل گاندھی نے پی ایم پر منی پور تشدد پر خاموش رہنے کا الزام لگایا

راہل گاندھی نے پی ایم پر منی پورتشدد پرخاموش رہنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے اس معاملے پر یورپی یونین میں ہونے والی بحث کا بھی ذکر کیا۔ آپ کو بتا دیں، یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے منی پور میں حالیہ تشدد کے حوالے سے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر جمعرات کو ایک قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں الزام لگایا گیا کہ اقلیتی برادریوں کے تئیں عدم رواداری نے منی پور کی صورتحال کو جنم دیا۔

اس کے ساتھ ہی یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں منظور کی گئی ایک قرارداد کو بھارت نے ’نوآبادیاتی ذہنیت‘ سے متاثر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں اس قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read