Bharat Express

BPSC Protest: پرشانت کشور کی بھوک ہڑتال دوسرے دن بھی جاری،’ باپو کی لاٹھی کے قریب بیٹھنے سے لڑائی مضبوط نہیں ہوتی‘

جب پرشانت کشور سے پوچھا گیا کہ آپ غیر قانونی طریقہ سے بھوک ہڑتال  کر رہے ہیں اور حکومت کہہ رہی ہے کہ یہ جگہ احتجاج کے لیے نہیں ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ اس میں غیر قانونی کیا ہے۔

 جن سورج کے بانی پرشانت کشور بی پی ایس سی کے 70ویں پی ٹی کے امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کی شام 5 بجے سے گاندھی میدان میں گاندھی کے مجسمہ کے قریب بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ دارالحکومت پٹنہ میں 12 ڈگری کی سخت سردی کے درمیان  بھوک ہڑتال پر بیٹھے پرشانت کشور نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو کام کرنا ہے۔ جب ایک بار بول دیا کہ بیٹھیں گےتو بیٹھیں گے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ، میں پہلی بار سردی میں نہیں بیٹھا ہوں۔

بھوک ہڑتال کررہے ہیں– پرشانت کشور

جب پرشانت کشور سے پوچھا گیا کہ آپ غیر قانونی طریقہ سے بھوک ہڑتال  کر رہے ہیں اور حکومت کہہ رہی ہے کہ یہ جگہ احتجاج کے لیے نہیں ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ اس میں غیر قانونی کیا ہے۔ میں نہ احتجاج کر رہا ہوں اور نہ ہی مظاہرے کر رہا ہوں، میں بھوک ہڑتا ل  پر بیٹھا ہوں۔  ایک ستیہ گرہ کررہیں  ہیں ۔ دہلی میں کسان کئی مہینوں سے سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں، جس جگہ وہ احتجاج کر رہے ہیں وہ احتجاج اور ہڑتال کے لیے مخصوص  زمین نہیں ہے، حکومت نے وہاں بھی اجازت نہیں دی۔

جن سورج بانی نے مزید کہا کہ اگر آپ عوامی مقام پر کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے بغیر اپنے خیالات کا اظہار اور بھوک ہڑتال کررہے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پرشانت کشور نے یہ بھی کہا کہ پٹنہ میں کئی مقامات پر لوگ غیر قانونی طور  رہے ہیں۔ کیا انتظامیہ انہیں ہٹا کر خالی کرے گی؟

 ’ باپو کےلاٹھی کے قریب بیٹھنے سے لڑائی مضبوط نہیں ہوتی‘

پرشانت کشور سے جب پوچھا گیا کہ باپو کی لاٹھی کے نیچے بیٹھ کر آپ اس لڑائی کو اور کتنا مضبوط کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ لاٹھی کے نیچے بیٹھنے سے لڑائی مضبوط نہیں ہوتی۔ میں کردار سے زیادہ مضبوط ہوں، میں اس موضوع پر زیادہ مضبوط ہوں جس پر یہ لڑائی لڑی جا رہی ہے، میں اس پرزیادہ مضبوط ہوں، جو لڑ رہے ہیں ۔ باپو نے جو سمجھایا وہ سننے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والی چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف مورتی لگانے سے آپ باپو کے پیروکار نہیں بن جائیں گے۔

پرشانت کشور کے خلاف ایف آئی آر درج

دوسری جانب پٹنہ کے گاندھی میدان میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے پرشانت کشور کے خلاف گاندھی میدان تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پٹنہ ضلع انتظامیہ نے جمعرات کی رات پرشانت کشور کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس میں گاندھی میدان خالی کرنے کی بات ہوئی تھی۔ اگر گاندھی نے میدان خالی نہیں کیا تو انتظامیہ نے انہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی وارننگ بھی دی تھی اور پورے پروگرام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں گردرنی باغ احتجاجی مقام پر جانے کو کہا تھا۔ اس کے باوجود پرشانت کشور کی بھوک ہڑتال آج دوسرے دن بھی جاری ہے۔

ایف آئی آر درج ہونے پر پرشانت کشور نے کیا کہا؟

جب ایف آئی آر درج کی گئی تو پرشانت کشور نے کہا کہ انتظامیہ صرف اپنا وقت ضائع کر رہی ہے۔ میرے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج ہے، انہیں پہلے اس پر کارروائی کرنی چاہیے تھی۔ دہلی میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرنے کی اجازت کس نے دی؟ اگر کوئی دہلی کی سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کر سکتا ہے تو بہار کے گاندھی میدان میں بیٹھ کر کوئی احتجاج کیوں نہیں کر سکتا؟

بھارت ایکسپریس

Also Read