Bharat Express

BPSC Student Protest: ’’’یووا ستیہ گرہ سمیتی‘ لڑے گی طلبہ کے مسئلے کی لڑائی…نوجوان لاٹھی سے ڈرنے والے نہیں…’’، پرشانت کشور کا بڑا بیان

پرشانت کشور نے اپیل کی کہ بہار میں اب تک جتنے بھی احتجاج میں شامل لوگوں پر لاٹیاں چلی اور جن لوگوں نے لاٹھی کھائی ہے، روکر گھر چلے گئے ہیں، آئیے واپس آئیے۔ اس گاندھی میدان میں نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ وقت آ گیا ہے اپنے حق کی آواز متحد ہوکر بلند کرنے کا۔

جن سوراج کے بانی پرشانت کشور

پٹنہ: بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے 70ویں ابتدائی امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پٹنہ کے گاندھی میدان میں انشن پر بیٹھے جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے اتوار کو کہا کہ بہار میں ایک نئی تنظیم یووا ستیہ گرہ سمیتی بنائی گئی ہے۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں تمام جماعتوں اور نظریات کے طلبہ ہیں۔

پٹنہ کے گاندھی میدان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی 51 ارکان پر مشتمل ہے، جو نہ صرف بی پی ایس سی بلکہ بہار کے طلبہ کے ہر مسئلہ کی لڑائی لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اب صرف جن سوراج کی تحریک نہیں رہی۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو بھی مدعو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور اس تحریک کی قیادت کریں، پرشانت کشور ان کی پیچھے چلنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے لوگوں سے بھی اس کی قیادت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا، ’’اب یہ کسی پارٹی آر جے ڈی، جے ڈی یو، بی جے پی، پرشانت کشور کی مہم نہیں ہے، یہ صرف طلبہ کی مہم ہے۔ اس پوری کمیٹی میں 51 ممبران ہوں گے۔ ایسے میں اگر پرشانت کشور کو گرفتار بھی کر لیا جاتا ہے تب بھی یہ 51 ساتھی یہاں پر ڈٹے رہیں گے اور انشن جاری رہے گا۔

جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے کہا کہ یہ نوجوان اب لاٹھی سے نہیں ڈرنے والے نہیں۔ اگر حکومت بضد ہے تو نوجوان بھی بضد ہیں کہ ہم آپ کو سمجھائے بغیر نہیں مانیں گے۔ بہار کے نوجوانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بہار کے ہر عوام کے حقوق کی آواز بن کر لڑیں گے اور کسی سے نہیں ڈریں گے۔

پرشانت کشور نے اپیل کی، ’’بہار میں اب تک جتنے بھی احتجاج میں شامل لوگوں پر لاٹیاں چلی اور جن لوگوں نے لاٹھی کھائی ہے، روکر گھر چلے گئے ہیں، آئیے واپس آئیے۔ اس گاندھی میدان میں نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ وقت آ گیا ہے اپنے حق کی آواز ‘‘متحد ہوکر بلند کرنے کا۔

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک وہ آدمی نوجوانوں کی بات کر رہا ہے، وہ ہمیں جتنی بھی گالی دے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read