گجرات کے بڈودرا میں گمبھیر پُل کے منہدم ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں دریا میں جا گریں، جن میں اب تک 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ یہ پُل آنند اور پادرا اضلاع کے درمیان مہی ساگر دریا پر واقع تھا، جو آج صبح اچانک گر گیا۔ اس حادثے پر وزیرِاعظم نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پل کے گرنے کی خبر ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ حادثے کے وقت پُل پر کئی گاڑیاں موجود تھیں، جو دریا میں جا گریں۔ اس حادثے میں جہاں 9 افراد جاں بحق ہوئے، وہیں کئی لوگ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
وزیراعظم ریلیف فنڈ سے 2-2 لاکھ روپے دیے جائیں گے
The loss of lives due to the collapse of a bridge in Vadodara district, Gujarat, is deeply saddening. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon.
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The…
— PMO India (@PMOIndia) July 9, 2025
“بڈودرا میں پل گرنے کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔ اس واقعے پر میں گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے ہمدردی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پراتھنا کرتا ہوں۔”
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کو وزیراعظم ریلیف فنڈ سے 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
گجرات کے وزیر اعلیٰ نے بھی افسوس کا اظہار کیا
આણંદ વડોદરાને જોડતા ગંભીરા બ્રિજનો એક ગાળો તૂટી જવાથી સર્જાયેલી દુઘર્ટના મનને અત્યંત વ્યથિત કરનારી છે.
રાજ્ય સરકાર આ દુર્ઘટનાથી અસરગ્રસ્ત પ્રત્યેક પરિવારની સાથે પૂરી સંવેદનાથી તેમની પડખે ઊભી છે.
દુર્ઘટનામાં જીવ ગુમાવનારા પ્રત્યેક વ્યક્તિના વારસદારને 4 લાખ રૂપિયાની સહાય રાજ્ય…
— Bhupendra Patel (@Bhupendrapbjp) July 9, 2025
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے بھی اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا کہ آنند اور بڈودرا کو جوڑنے والے گمبھیر پل کا ایک گرڈر ٹوٹ جانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے کہا، “میں جاں بحق افراد کی روح کے سکون کے لیے دعا گو ہوں۔”
ریاستی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہر جاں بحق شخص کے خاندان کو 4 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔
گجرات کانگریس نے اٹھائے سوالات
اس حادثے پر گجرات کانگریس نے سوالات کھڑے کیے ہیں۔ گجرات اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف امیت چاوڑا نے گمبھیر پل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گجرات انتظامیہ پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پُل کافی عرصے سے خراب حالت میں تھا۔ اس حوالے سے کئی شکایات درج کرائی گئیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ پل کے منہدم ہونے کی وجہ سے وڈودرا سے آنند جانے والا راستہ بند ہو گیا ہے اور دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ اب لوگوں کو آنند پہنچنے کے لیے 40 کلومیٹر کا لمبا سفر طے کرنا پڑے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

