Bridge Collapse: وَیشالی میں بھارت مالا پروجیکٹ کے پل کا ڈھانچہ گرا، 4 مزدور زخمی
بہار کے وَیشالی ضلع میں بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر 6 لین پل کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔ حادثے میں 4 مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کی گئی۔
Hamirpur Bridge Collapse: اتر پردیش کے ہمیرپور میں پل گر نےسے6 مزدور ہلاک، کئی کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
طلاعات کے مطابق اس پل کی تعمیراتی منصوبے کو راجیہ سبھا رکن بابورام نشاد کی کوششوں کے بعد منظوری ملی تھی۔ یہ پل ان کے آبائی گاؤں موراکندر پرسنی کے قریب تعمیر کیا جا رہا تھا اور علاقے کے کئی دیہات کو آپس میں جوڑنے کے لحاظ سے انتہائی اہم مانا جا رہا تھا۔
Bridge Collapses in Jammu’s Bantalab: جموں کے بن تالاب میں پل گرنے سے ایک ہلاک، کئی مزدور ملبے تلے دبے، ریسکیو آپریشن جاری
عینی شاہدین کے مطابق پل کا ایک حصہ اس وقت اچانک منہدم ہو گیا جب اس کی مرمت کا کام جاری تھا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسی دوران ایک گاڑی کے گزرنے سے ڈھانچہ کمزور ہو کر گر گیا، جس کے باعث مزدور ملبے تلے دب گئے۔
Araria bridge collapse: بہار میں ووٹنگ سے عین قبل پل ہوا منہدم ، ارریہ میں 4 کروڑ کا پل 4 سال بھی نہ ٹک سکا
بہار میں اسمبلی انتخابات 2025 جاری ہیں، جہاں سیاسی بیانات سرخیاں بنے ہوئے ہیں۔ اسی دوران ارریہ کا ایک پل بڑی سرخیوں میں آ گیا ہے کیونکہ یہ صرف تین سال میں ہی بیٹھ گیا ہے۔
Darjeeling Bridge Collapse: پی ایم نریندر مودی کا دارجلنگ پل حادثے پر اظہار افسوس، لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک
پی ایم مودی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا: دارجلنگ میں پل حادثے کے نتیجے میں جانوں کے ضیاع سے دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، اُن کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
Gujarat Bridge Collapsed: گجرات پُل حادثے میں اب تک 15 افراد کی موت، 3 لاپتہ، بڑودرہ کلکٹر نے ابھی تک ٹینکر لٹکنے کی وجہ بتائی
گجرات کے پردا میں گمبھیرا پُل حادثے میں اب تک 15 افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ تین لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ راحت اوربچاؤکام میں این ڈی آرایف اورایس ڈی آرایف کی ٹیمیں مسلسل مصروف ہیں۔
PM Modi On Gujarat Bridge Collapse: گجرات میں پل گرنے سے 9 افراد جاں بحق، وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس، مالی امداد کا اعلان
واقعے کے بعد 20 سے زائد فائر بریگیڈ اہلکار، ایک این ڈی آر ایف ٹیم، ایک ایس ڈی آر ایف ٹیم، دو فائر بریگیڈ کشتیاں، تین فائر ٹینکر، 10 سے زائد ایمبولینسز اور 5 سے زائد میڈیکل ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
Gujarat Bridge Collapse: گجرات پل حادثے میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 9 ، وزیرِاعظم نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلیٰ نے معاوضے کا کیا اعلان
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کو وزیراعظم ریلیف فنڈ سے 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
Gujarat’s Gambhira bridge collapse: گجرات میں بڑا حادثہ، بڈودرا میں پل گرنے سے 8 افراد ہلاک، کئی گاڑیاں مہی ساگر ندی میں گریں
حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم کو جائے حادثہ پر بھیج کر مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد افسران متحرک ہو گئے اور ندی میں گری ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
Bridge collapse in Pune: پونے میں اندریانی ندی پر بنا ہوا پُل ٹوٹ کر گِرا، 2 سیاحوں کی موت، کئی اور کے ڈوبنے کا خدشہ
مقامی لوگوں نے اس پل کے ٹوٹ گرنے کے خدشات کا اظہار پہلے بھی کیا تھا، لیکن بہت سے سیاح اس ممکنہ خطرے سے آگاہ نہیں تھے۔





