Bharat Express

سیاست

انہوں نے کہا کہ امتناع کے قانون کو بنے ہوئے 6 سال ہو گئے ہیں لیکن آج تک اس پر صحیح طرح سے عمل درآمد نہیں ہوا۔ یہ بہار میں پوری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں شراب کی ہوم ڈیلیوری ہو رہی ہے اور یہ سب جانتے ہیں۔

جم خانہ کا گورنمنٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز سابق بیوروکریٹس کی آرام گاہ میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ الزام ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف یہ بیوروکریٹ 20 ماہ میں بے ضابطگی کے ایک کیس کی بھی تحقیقات نہیں کر سکے

پاکستانی صحافی نے جے شنکر سے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی صورتحال سے متعلق سوال پوچھا تھا۔ جے شنکر نے پاکستانی صحافی کے سوال کا مناسب جواب دیا۔ جے شنکر نے صحافی کو بتایا کہ پاکستان کے وزیر ہی جواب دے سکتے ہیں کہ پاکستان کب تک دہشت گردی کو فروغ دیتا رہے گا

پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ہندوستان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن مر چکاہے، لیکن گجرات کا قصائی ابھی تک زندہ ہے اور ہندوستان کا وزیراعظم ہے

وکرمادتیہ سنگھ کی بیوی سدرشن سنگھ چنڈاوت نے اپنی شکایت میں شملہ سے ایم ایل اے پرتیبھا سنگھ، نند اپراجیتا اور بہنوئی انگد سنگھ پر گھریلو تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

 ایس جے شنکر نے کہا کہ  ہمارا ماننا ہے کہ ایک حملہ بھی بہت زیادہ ہے اور ایک جان بھی بہت زیادہ ہے۔ اس لیے دہشت گردی کے خاتمے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ چین، پاکستان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ چیلنج یہ ہے کہ ہم اس کونسل کے اندر اور باہر دوہرے معیارات سے کیسے نمٹتے ہیں

ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو سرعام پھانسی دی جا رہی ہے۔ میزان نیوز ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دو افراد کو  حکومت    کے خلاف آواز اٹھانے پر سرعام پھانسی دی گئی ہے

دو مقامی نوجوانوں کی پراسرار موت کے حوالے سے مقامی لوگوں کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہروں کی وجہ سے راجوری جموں (Rajouri) ہائی وے کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اضافی سیکورٹی فورس کو فوری طور پر موقع پر بھیجا گیا ہے۔

سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں 178 گواہ بنائے تھے۔ پولیس اہلکاروں کے اسلحہ، کارتوس سمیت 101 ثبوتوں کو کھنگالا گیاتھا ۔ جانچ ایجنسی نے اپنی 58 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں ثبوت کے طور پر 207 دستاویزات کو بھی شامل کیا تھا

شردھا کے والد نے کہا تھا کہ ان کی  بیٹی نے 2019 میں بتایا تھا کہ اس کو آفتاب کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہنا ہے۔ شردھا کے والد نےشردھا کو اس  بات  کے لئے انکار کر دیا کیونکہ وہ ہندو ہے اور لڑکا مسلمان ہے۔شردھا کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ہمارے انکار پر میری بیٹی شردھا واکر نے کہا کہ میری عمر 25 سال ہے اور مجھے اپنے فیصلے لینے کا پورا حق ہے۔ میں آفتاب کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔