Bharat Express

Domestic Violence Case:وکرمادتیہ سنگھ کو گھریلو تشدد کے معاملے میں پوچھ گچھ ،بیٹے کے خلاف بہو کے الزامات پر سمن جاری کیا

وکرمادتیہ سنگھ کی بیوی سدرشن سنگھ چنڈاوت نے اپنی شکایت میں شملہ سے ایم ایل اے پرتیبھا سنگھ، نند اپراجیتا اور بہنوئی انگد سنگھ پر گھریلو تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Sudarshana Singh Chundawat

ہماچل پردیش (Himachal Pradesh)کانگریس کی صدر پرتیبھا سنگھ اور ان کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ (Vikramaditya Singh)کو گھریلو تشدد کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ وکرمادتیہ کی الگ سے رہ رہی بیوی کی جانب سے شکایت  درج  کی گئی ہے۔

آپ کو بتادیں دے کہ اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ویربھدر سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ شملہ سے ایم ایل اے ہیں۔

وکرمادتیہ سنگھ کی بیوی سدرشن سنگھ چنداوت نے اپنی شکایت میں شملہ سے ایم ایل اے پرتیبھا سنگھ، نند اپراجیتا اور بہنوئی انگد سنگھ پر گھریلو تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ہماچل پردیش میں پارٹی کی جیت کے بعد پرتیبھا سنگھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے مضبوط دعویدار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ ان کے شوہر ویربھدر سنگھ ہماچل پردیش میں کانگریس کے مضبوط لیڈرتھے۔ پرتیبھا سنگھ گزشتہ سال اپنے شوہر کے انتقال کے بعد اپنے حلقہ انتخاب منڈی سے لوک سبھا کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

اس سے پہلے ویربھدر کی اہلیہ اور منڈی سے رکن پارلیمنٹ پرتیبھا سنگھ نئے وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں خود کو مضبوطی سے کھڑا کر رہی تھیں۔ لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ کانگریس کی ریاستی صدر پرتیبھا کے بیٹے وکرمادتیہ کی سیٹ چھوڑنے کی پیشکش بھی کام نہ آئی۔

انہیں جنوری میں ادے پور کی عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے، جب کہ دوسرے معاملے میں صرف وکرمادتیہ کو فیملی کورٹ میں طلب کیا گیا ہے۔

وکرمادتیہ اور سدرشن کی شادی مارچ 2019 میں ہوئی تھی۔ سدرشن نے الزام لگایا کہ وکرمادتیہ نے اسے اپنے والد ویربھدر سنگھ کی موت کے بعد اپنے ماموں کے گھر ادے پور واپس آنے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ان سے 10 کروڑ روپے نقد بھی مانگے تھے۔

غیر ضمانتی وارنٹ کے معاملے کے بارے میں کچھ سوشل میڈیا پوسٹس کے وائرل ہونے کے بعد، وکرمادتیہ سنگھ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف کوئی وارنٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا تھا کہ ہماری طرف سے کوئی غلطی نہیں ہے۔اس لیے ہمارے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک ذاتی معاملہ ہے، میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا اور چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ عدالت کے ذریعے حل ہو۔

بھارت ایکسپریس

Also Read