Bharat Express

سیاست

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  آتشی نے تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد پیر کو دہلی کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا، اس دوران انہوں نے اپنے ساتھ ایک کرسی خالی چھوڑی ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کرسی اروند کیجریوال کی منتظر ہے۔

سنگم شہر پریاگ راج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ پرساد میں ملاوٹ صرف مندروں کے پجاریوں، پنڈتوں اور مذہبی رہنماؤں کی ملی بھگت سے  ہی ہوتی ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے این جی او جسٹ رائٹ فار چلڈرن الائنس کی عرضی کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ اس این جی او نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

وزیر اعظم نے غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فلسطین کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سوربھ بھردواج نے ہفتہ کو ہی وزارتی عہدہ کا چارج سنبھال لیا تھا۔ آتشی کے بعد بھاردواج کے پاس آٹھ محکموں کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہے۔

پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے کسانوں نے پپلی میں 'کسان مہاپنچایت' میں حصہ لیا اور اپنے مطالبات کے حق میں 3 اکتوبر کو ملک بھر میں 'ریل روکو' تحریک منظم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

دہلی کے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد نئی دہلی کے جنتر منتر پر کیجریوال کی پہلی 'جنتا کی عدالت' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، سسودیا نے الزام لگایا کہ بی جے پی انہیں اروند کیجریوال سے الگ کرنا چاہتی ہے، لیکن کسی "راون" کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے۔

  ایسے میں بھارت کے لیے تشویش بڑھ گئی ہے۔ جس طرح مالدیپ کے صدر محمد معیزو بھارت مخالف مہم چلا کر اقتدار میں آئے، انورا کمارا بھی اسی طرح سےاقتدار میں حاصل کیا ہے۔

آج شام راج نواس میں حلف لینے کے بعد آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ دیگر دو بی جے پی کی سشما سوراج اور کانگریس کی شیلا دکشت تھیں۔ آتشی نے کہا تھا کہ یہ پارٹی اور دہلی کے لوگوں کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ 'پورے ہندوستان کی انتظامیہ کو ہمارے مذہبی مقامات کے تقدس کی حفاظت کرنی ہوگی۔' کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ دیگر اپوزیشن لیڈروں نے بھی اس معاملے پر سوالات اٹھائے ہیں۔