Bharat Express

سیاست

لوک سبھا سیٹوں کی ہوٹ سیٹوں میں سے ایک امیٹھی میں اب زبردست مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کی ٹیم نے امیٹھی میں اپنا کیمپ لگا دیاہے۔

راہل گاندھی کے اس بیان کو اس حوالے سے وائرل کیا جارہا ہے کہ راہل گاندھی نے اپنے اس بیان سے راجپوت کو ناراض کردیا ہے اور چونکہ انہوں نے ا س میں راجاومہاراجہ پر تنقید کی ہے۔

سجاد لون نے کہا کہ میرے الفاظ یاد رکھیں، اگر وہ آج کوئی بیان جاری کرتے ہیں تو میں اپنی نامزدگی واپس لے لوں گا، لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو نیشنل کانفرنس سے کہا جائے گا کہ وہ عوام سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی وزرائے اعظم کو دیکھا ہے لیکن وہ لوگوں کے سامنے جھوٹ نہیں بولتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اعلیٰ قیادت شاید اس سے انکار کرنے کا ڈرامہ کر رہی ہو۔

اروند کجریوال کی گرفتاری کے بعد دہلی میں سنیتا کجریوال کی یہ پہلی سیاسی مہم ہے۔ حامیوں نے 'مس یو کجریوال' کے پوسٹر لہرائے  اورپورے روڈ شو کے دوران، حامیوں نے 'جیل کا جواب ووٹ سے' پوسٹر لہرائے۔ روڈ شو کے دوران وزیراعلیٰ کی اہلیہ نے عوام سے جذباتی اپیل کی۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کی وجہ سے ہی ملک میں سبز انقلاب اور سفید انقلاب آیا، ایک ایسے ملک میں جہاں سوئی تک نہیں بنتی تھی۔ اگر کسی نے راکٹ لانچ کرنے کی ہمت کی تو وہ پنڈت جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی تھے۔

کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے مزید کہا کہ کانگریس کا ڈی این اے ہندوستانیت پسند نہیں کرتا۔ کانگریس گائے کے ذبیحہ کو چھوٹ دینا چاہتی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لوگ مافیا کے لیے فاتحہ پڑھتے ہیں، انہیں پانچ سال اور فاتحہ پڑھنے کا موقع دیں۔ رام کے وجود پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

ورشا گائیکواڈ سے ملاقات کے بعد ادھو ٹھاکرے نے کہا، 'میں ممبئی نارتھ سینٹرل لوک سبھا سیٹ سے ووٹر ہوں اور میں ورشا گائیکواڈ کو ووٹ دوں گا۔ انڈیااتحاد اس بار لوک سبھا الیکشن جیتے گا۔ ورشا میری چھوٹی بہن کی طرح ہے۔ ہم انہیں ایم پی کے طور پر دہلی بھیجیں گے۔

وارانسی میں ہونے والی میٹنگ میں اسدالدین اویسی نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے منگل سوتر اور مختار انصاری کی موت کے معاملے کو لے کر حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ کانگریس کے 'شہزادے' نے شروع میں رام مندر کے پران پرتشٹھاکے لیے بھیجے گئے دعوت نامے کو ٹھکرا دیا تھا۔لیکن اب وہ ووٹ مانگنے کے لیے مندر جا رہے ہیں۔