Sanjay Raut Attack On PM Modi: سنجے راوت نے کہا، ‘مہاراشٹر میں بی جے پی کا انتم سنسکار، اس لیے پی ایم مودی کی آتمایہاں بھٹک رہی ہے’
سنجے راوت نے کہا، "یہ آتما، جو دہلی اور گجرات کے راستے مہاراشٹر میں آتی ہے۔بار بار مہاراشٹر میں کیوں بھٹک رہی ہے؟ یہ کیوں بھٹک رہی ہے کیونکہ مہاراشٹر 4 جون کے بعد بی جے پی کے لیے شمشان گھاٹ کی طرح ہونے والا ہے۔
Amit Shah Attack On Rahul Gandhi: امیٹھی-رائے بریلی کوراہل-پرینکا نےکہا نہیں، امت شاہ نے کہا- بھاگ گئے یوپی چھوڑ کر
امت شاہ نے کہا، "ان کی مایوسی اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ وہ فیک ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ جب سے راہل گاندھی نے پارٹی کی کمان سنبھالی ہے، وہ پارٹی کی سطح کو نیچے لے جا رہے ہیں۔
Kalpana Soren Property: کلپنا سورین کے پاس اپنے شوہر ہیمنت سورین سے چار گنا زیادہ بنک بیلنس ، جانیں کتنی کاریں ہیں؟
کلپنا نے داخل کردہ حلف نامہ میں کہا ہے کہ وہ اور نہ ہی ہیمنت سورین کے پاس زرعی زمین ہے۔ لیکن ہیمنت نے 2006 اور 2008 کے درمیان دھنباد کے گووند پور اور بوکارو کے مختلف علاقوں میں زمین خریدی تھی۔ حلف نامے کے مطابق اس وقت تقریباً 20 لاکھ روپے میں خریدی گئی تمام زمین کی قیمت آج 10 گنا زیادہ ہو گئی ہے۔
COVID-19 کی یہ ویکسین خطرناک بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی نے خود عدالت میں اس بات کا اعتراف کیا
ایک طویل قانونی عمل کے بعد AstraZeneca کمپنی نے ضمنی اثرات کا اعتراف کیا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آگے کیا ہوگا؟
Lok Sabha Election2024: پرینکا گاندھی رائے بریلی اور راہل گاندھی امیٹھی سے الیکشن نہیں لڑیں گی ، راہل گاندھی نے 2019 میں دو سیٹوں سے الیکشن لڑا تھا
پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا امیٹھی سیٹ پر دعویٰ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ ہریدوار پہنچے تھے۔اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔
Mamata Banerjee remarks on UCC: یوسی سی سے ہندوؤں کو نہیں ہوگا کوئی فائدہ ،بنگال میں کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی بی جے پی کی دوآنکھیں: ممتابنرجی
ممتا بنرجی نے ووٹروں کو کانگریس اور سی پی آئی (ایم) امیدواروں کی حمایت کرنے کے خلاف خبردار کیا۔ ممتا نے انہیں بنگال میں بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی (ایم) اور کانگریس مغربی بنگال میں بی جے پی کی دو آنکھیں ہیں۔اس لئے ان دونوں پارٹیوں سے ہشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
Smriti Irani Net Worth: دس سال میں دوگنی ہوگئی اسمرتی ایرانی کی جائیداد، ان کے شوہر کی مالیت میں بھی ہوا بھاری اضافہ
سال 2019 میں دیے گئے حلف نامے کے مطابق، اسمرتی ایرانی کے پاس 4,71,01,948 روپے مالیت کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے تھے۔ اس سے قبل سال 2014 میں انہوں نے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے 4,14,98,621 ظاہر کیے تھے۔ تاہم 2024 میں ان کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔
Court dismisses plea to disqualify PM Modi: پی ایم مودی کو 6 سال کیلئے نااہل نہیں دیا جائے گا قرار، دہلی ہائی کورٹ سے ملی بڑی راحت،عرضی خارج
الیکشن کمیشن کے وکیل سدھانت کمار نے کہا، "ان کی نمائندگی موجود ہے۔ ہم قانون کے مطابق اس پر کارروائی کریں گے۔عدالت نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا، "موجودہ رٹ پٹیشن مکمل طور پر غلط فہمی پر مبنی ہے۔ درخواست گزار کا خیال ہے کہ اس میں خلاف ورزی ہوئی ہے۔
Lok Sabha Election & Amethi Seat: امیٹھی میں کانگریس کررہی ہے 1981 والے فارمولے کو دوہرانے کی تیاری،راجیو گاندھی کو اس فارمولے سے ملی تھی کامیابی،اب راہل کی باری
امیٹھی لوک سبھا کے لیے نامزدگی کا عمل 26 اپریل کو ہی شروع ہو گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 مئی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 6 مئی ہے۔ امیٹھی لوک سبھا 2024 میں پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔
Fire In Uttrakhand Forest: اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، سی جے آئی نے کہا – پہلے ای میل…
اتراکھنڈ کے کئی جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔ جسے بجھانے کے لیے بھارتی فضائیہ اتراکھنڈ کے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر مسلسل آپریشن کر رہی ہے۔ ریاست میں جنگلات میں آگ لگانے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔