Bharat Express

UP Lok Sabha Election 2024: پاکستان،طالبان،گئوکشی اور مختار انصاری کی قبرپر فاتحہ خوانی جیسے بیانوں کے ذریعے یوگی آدتیہ ناتھ مانگ رہے ہیں ووٹ

کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے مزید کہا کہ کانگریس کا ڈی این اے ہندوستانیت پسند نہیں کرتا۔ کانگریس گائے کے ذبیحہ کو چھوٹ دینا چاہتی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لوگ مافیا کے لیے فاتحہ پڑھتے ہیں، انہیں پانچ سال اور فاتحہ پڑھنے کا موقع دیں۔ رام کے وجود پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل انتخابی ریلیاں کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فیروز آباد میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا ہندوستان نہ صرف رام مندر بناتا ہے بلکہ دہشت گردوں کا رام نام ستیہ بھی کرتا ہے۔ یہ بات پاکستان کو اچھی طرح معلوم  ہے۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے ایودھیا اور وارانسی میں حملہ کیا۔ سماج وادی پارٹی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی کوشش کی تھی۔ سماج وادی پارٹی ترقیاتی کاموں میں روکاوٹ ڈالتی تھی۔ سماج وادی پارٹی میں صرف ایک خاندان ہی لوٹ مار کرتا تھا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ  جب کانگریس کی حکومت تھی تو دہشت گردانہ  دھماکے ہوتے تھے۔ اور آج  آج پٹاخہ بھی پھوٹ جائے تو پاکستان  کی فوراً وضاحت آتی ہے کہ اس میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ پاکستان اب دراندازی نہیں کرتا۔سماج وادی پارٹی کے الیکشن لڑنے پر سی ایم یوگی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی بیکار الیکشن لڑ رہی ہے۔ ایس پی 63 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، کیا یہ پارٹی مرکز میں حکومت بنا پائے گی؟ کانگریس ملک کی دولت کو دراندازوں، روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ یہ لوگ ملک کو طالبانی رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں۔ کانگریس بھی اس ملک میں تمام سیٹوں پر الیکشن نہیں لڑ رہی ہے۔

کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے مزید کہا کہ کانگریس کا ڈی این اے ہندوستانیت پسند نہیں کرتا۔ کانگریس گائے کے ذبیحہ کو چھوٹ دینا چاہتی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لوگ مافیا کے لیے فاتحہ پڑھتے ہیں، انہیں پانچ سال اور فاتحہ پڑھنے کا موقع دیں۔ رام کے وجود پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ کاشی اور ایودھیا کے بعد ہم متھرا کی طرف جارہے ہیں۔ کچھ لوگ بھگوان کرشن کے وجود پر سوال اٹھاتے ہیں۔سی ایم یوگی نے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کی حکومتوں میں کسان خودکشی کرتے تھے۔ آج کسان کو سمان ندھی کا فائدہ مل رہا ہے، 12 کروڑ غریبوں کے گھروں میں بیت الخلاء بنائے گئے، خواتین کی عزت کی حفاظت ہوئی۔ لوگوں کو آلودگی سے بھی آزادی مل گئی ہے۔ دس کروڑ غریبوں کو مفت ایل پی جی کنکشن ملے۔آپ کو بتا دیں کہ فیروز آباد لوک سبھا سیٹ پر تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ یہاں سے بی جے پی نے ٹھاکر وشودیپ سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے، جب کہ سماج وادی پارٹی نے اکشے یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے ساتھ چودھری بصیر بی ایس پی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔