انڈیا بلاک کے رہنما پارلیمنٹ کے مکر دوار (مین گیٹ) پر قومی ترانہ گاتے ہوئے جمع ہوئے اور بہار میں انتخابات کے لیے جاری “اسپیشل سمری ریویژن” (SIR) اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں “ووٹروں کے ساتھ دھوکہ دہی” کے الزامات کے خلاف پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک مارچ شروع کیا۔
#WATCH | Delhi: Lok Sabha LoP and Congress MP Rahul Gandhi says, “The reality is that they cannot talk. The truth is in front of the country. This fight is not political. This fight is to save the Constitution. This fight is for One Man, One Vote. We want a clean, pure voters… pic.twitter.com/Aj9TvCQs1L
— ANI (@ANI) August 11, 2025
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں انڈیا بلاک کے ارکان پارلیمنٹ آج بروز پیر دارالحکومت دہلی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہےہیں۔ بہار میں ووٹر لسٹ میں گڑبڑی اور انتخابات میں ‘مبینہ دھاندلی’ کے خلاف لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 300 ارکان پارلیمنٹ، پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک پیدل مارچ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ دہلی پولیس نے SIR کے خلاف مارچ کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔ اس مارچ میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی ،سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی سمیت کئی ارکان شامل ہیں۔ یہ مارچ صبح تقریباً 11:30 بجے شروع ہوا ہے ۔ اسی دوران ایک وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔
#WATCH | Delhi Police stops INDIA bloc leaders marching from the Parliament to the Election Commission of India to protest against the Special Intensive Revision (SIR) of electoral rolls in poll-bound Bihar and allegations of “voter fraud” during the 2024 Lok Sabha elections. pic.twitter.com/4KcXEALWxY
— ANI (@ANI) August 11, 2025
راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی
پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ اپوزیشن نے SIR کے خلاف نعرے بازی کی، جس کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
بہار SIR کے خلاف اپوزیشن کا مارچ شروع
بہار میں ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کے الزام پر اپوزیشن کے 300 ارکان پارلیمنٹ نے، کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں پیر 11 اگست کو دہلی میں پیدل مارچ شروع کر دیا ہے۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان ارکان کو باہر ہی روکنے کی تیاری کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



