Bharat Express DD Free Dish

West Bengal Election Results 2026: بنگال میں بی جے پی زبردست اکثریت کی طرف گامزن، سخت برہم ہوئی ٹی ایم سی، ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پرلگایا بڑا الزام

مغربی بنگال میں الیکشن کے نتائج کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس دوران ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن پر بڑا الزام لگایا ہے۔ ممتا بنرجی خود اور ان کی پارٹی نے الیکشن کمیشن پر جان بوجھ کر جانکاری نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔

ممتا بنرجی نے ووٹوں کی گنتی کے دوران الیکشن کمیشن پر بڑا الزام لگایا ہے۔ (فائل فوٹو)

West Bengal Election Results 2026: مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2026 کے ووٹوں کی گنتی کے دوران الیکشن کمیشن کی شفافیت پرسوال اٹھنے لگے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پربڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن جان بوجھ کر70 سیٹوں سے متعلق جانکاری نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے ساتھ دوستی نبھا رہا ہے۔ ترنمول کانگریس کی لیڈرساگریکا گھوش نے بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سبھی 293 سیٹوں کے رجحان جاری نہیں کررہا ہے، جس سے لوگوں میں بے چینی پیدا ہورہی ہے۔

ساگریکا گھوش نے کہا، ”بنگال پرایک اہم سوال ہے۔ الیکشن کمیشن سبھی 293 سیٹوں کے ٹرینڈ کیوں نہیں جا رہی کررہا ہے؟ 70 سے زیادہ سیٹوں کے رجحان جان بوجھ کرنہیں دکھائے جا رہے ہیں۔ لہٰذا فوراً سبھی سیٹوں کا ڈیٹا جاری کیا جائے۔“ ان کے اس بیان کے بعد سیاسی ہلچل  تیزہوگئی ہے۔ دوسری جانب، تازہ رجحانوں کے مطابق، مغربی بنگال کی 293 سیٹوں میں بی جے پی 198 سیٹوں پرسبقت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے، جبکہ ترنمول کانگریس 88 سیٹوں پرآگے ہے۔

ٹی ایم سی امیدوارکا بیان

ابتدائی رجحان پرمنیکتلا سیٹ سے ترنمول کانگریس امیدوار شریا پانڈے نے کہا، ”مجھے پورا بھروسہ ہے کہ میں جیت رہی ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ترنمول کانگریس حکومت بنائے گی۔ پہلے راونڈ میں اگرمیں 475 ووٹوں سے پیچھے بھی ہوں، توابھی کل 20 راونڈ باقی ہیں اور حالات بدل سکتے ہیں۔“ آپ کوبتا دیں کہ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2026 کے نتائج آج اعلان کئے جارہے ہیں۔ تقریباً 6 گھنٹوں کی ووٹوں کی گنتی کے بعد بی جے پی بڑی جیت کی طرف گامزن ہے اوروہ اپنے دم پراکثریت حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ یہ ٹی ایم سی کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔

بی جے پی نے کیا بڑا دعویٰ

کھڑگ پورسیٹ سے بی جے پی امیدواردلیپ گھوش نے کہا کہ نتیجے بی جے پی کے حق میں بہترآنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”مغربی بنگال میں گزشتہ 50 سالوں میں جب بھی کوئی پارٹی اقتدارمیں آئی ہے، اسے 200 سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔ اس بار بھی بی جے پی اس اعدادوشمارکوپارکرے گی۔“

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read