مہاراشٹر میں مسلسل چوتھے دن بارش جاری۔
ممبئی: مہاراشٹر میں مسلسل چوتھے دن بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگوں کو اپنے روزمرہ کے کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش تک تو حالات ٹھیک تھے لیکن اس بارش سے پانی جمع ہونے سے ممبئی کے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔
انتظامیہ کو ٹھہرایا پانی بھرنے کا ذمہ دار
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات چیت میں کئی لوگوں نے اپنے مسائل بتائے۔ اس پانی بھرنے کا ذمہ دار انتظامیہ کو ٹھہراتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ اگر نالیوں کی بروقت صفائی کی جاتی تو آج ہمیں ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نالوں میں گاد جمع ہے اور گٹروں کی صفائی نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے پانی کا اخراج نہیں ہو پا رہا ہے۔
آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش ہوگی
اندھیری ویسٹ کے رہنے والے انیس نے کہا کہ اب تو ہم لوگوں کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنے کے عادت ہو چکی ہے۔ ایسا ہر سال ہوتا ہے۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش ہوگی۔ ایسے میں ہمیں دفتر جانے میں دقت ہو رہی ہے۔
نوین نے بتایا کہ ہر جگہ پانی بھرا ہوا ہے۔ ہمیں بہت دقت ہو رہی ہے۔ دفتر جانے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے ہم دفتر دیر سے پہنچ رہے ہیں۔ گاڑی چلانے میں بھی دقت ہو رہی ہے۔ ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں گڑھا نہ ہو۔ پانی کی وجہ سے سڑک پر گڑھے نظر نہیں آتے۔ یہ صورتحال اب ہر سال کی بن چکی ہے۔
کرشنا کمار نے بتایا کہ میں کار سے دفتر جا رہا تھا، لیکن سامنے گڑھا تھا۔ پانی بھرا ہونے کی وجہ سے میں گڑھا نہیں دیکھ سکا۔ میری پوری گاڑی خراب ہو گئی۔ اندھیری ویسٹ کے رہنے والے رنجن نے بتایا کہ میرے گھر میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ بہت دقت ہو رہی ہے۔ پتہ نہیں انتظامیہ کیا کر رہی ہے۔ ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ پتہ نہیں کب تک ہمیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

