PM Modi’s visit to Pune cancelled : مسلسل بارش میں ڈوب گئی ممبئی، روزمرزہ کی زندگی مفلوج، پی ایم مودی کا مہاراشٹر دورہ منسوخ
ممبئی کے اندھیری علاقے میں کل رات تیز بارش کی وجہ سے ایک 45 سالہ خاتون کھلے مین ہول میں گر گئی۔ فائر بریگیڈ نے رات گئے مین ہول سے خاتون کی لاش کو باہر نکالا۔ حادثے میں 45 سالہ خاتون کی موت ہو گئی۔ خاتون کل رات تیز بارش میں گھر جارہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔
Mumbai Rain: ممبئی میں ہو رہی ہے موسلا دھار بارش، کئی پروازوں کا رخ تبدیل، جانئے کل کیسا رہے گا موسم کا مزاج
مہاراشٹر کے پونے میں بھی منگل سے بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، کم دباؤ کا نظام خلیج بنگال میں سرگرم ہے اور مانسون کا انخلا زون شمالی مہاراشٹر میں سرگرم ہے۔ جس کی وجہ سے مہاراشٹر میں نمی کی سطح بڑھ گئی ہے۔
Maharashtra Rains: ممبئی میں شدید بارش کی وجہ سے اندھیری سب وے بند، ناگپور میں اورنج الرٹ کے بعد اسکول اور کالج بند
ممبئی میں صبح سے بارش ہو رہی ہے۔ ممبئی کے کئی علاقوں میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں کئی جگہوں پر پانی بھر گیا ہے، اندھیری سب وے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں یہ پانی سے بھرا ہوا ہے۔
Weather Update: دہلی اور یوپی سمیت ان ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے ائندہ دنوں میں کیسا رہے گا موسم
بدھ کی رات دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش دیکھی گئی۔ جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور لوگوں کو چلچلاتی دھوپ سے راحت ملی۔ آپ کو بتا دیں کہ بدھ کی دوپہر سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔
Mumbai Rains: ممبئی میں موسلادھار بارش سے حالات خراب، کئی اضلاع میں آج اسکول اور کالج بند؟ امتحانات بھی ملتوی
مہاراشٹر میں تھانے ڈسٹرکٹ کونسل نے آئی ایم ڈی کی طرف سے شدید بارش کی وارننگ کے پیش نظر منگل کو اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ممبئی اور رائے گڑھ میں بھی تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Mumbai Rains: چھہ گھنٹے کی بارش میں ڈوب گیا ممبئی، اسکول بند، آمد و رفت رکی، 27 پروازوں کا موڑ دیا گیا رخ
موسلا دھار بارش کے باعث آٹگاؤں میں ریلوے ٹریک کے ساتھ کی مٹی بھی بہہ گئی۔ حکام نے بتایا کہ شاہ پور میں تقریباً 12 مکانات جزوی طور پر منہدم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بھیونڈی تعلقہ میں 40 گھروں میں پانی داخل ہوا اور گوٹے پاڑا میں ایک کچے مکان کو بھی نقصان پہنچا۔
Mumbai Rains: ممبئی میں بارش نے مچائی تباہی ! اسکول بند، ریلوے ٹریک پانی سے بھرے، کئی ٹرینیں منسوخ
ممبئی میں بارش کی وجہ سے ٹریفک بھی کافی متاثر ہوا ہے۔ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔