Bharat Express

Kapil Sibal on Uniform Civil Code: کپل سبل کا بڑا حملہ، پوچھا- وزیراعظم مودی 9 سال بعد کیوں ہوگئے مسلمانوں کے لئے فکر مند

Uniform Civil Code: یکساں سول کوڈ (یوسی سی) پر لوک سبھا الیکشن سے پہلے بحث تیز ہوچکی ہے، اسے لے کراپوزیشن مسلسل مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ سابق مرکزی وزیرکپل سبل نے بھی کئی سوال اٹھائے ہیں۔

 Uniform Civil Code: یکساں سول کوڈ (یو سی سی سی) پر وزیر اعظم مودی کے بیان سے سیاسی گھمسان شروع ہوگیا ہے۔ اپوزیشن اس موضوع پر سخت رویہ اپنا رہا ہے اور مودی حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔ اسی ضمن میں اب کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے وزیراعظم مودی پر تنقید کی ہے۔ سابق وزیر قانون اور راجیہ سبھا رکن کپل سبل نے سوال کیا کہ ان کی تجویزکتنی عام ہے اورکیا ہندو، آدیواسی اورشمال مشرق سبھی اس کے دائرے میں آتے ہیں۔ اس کے علاوہ کپل سبل نے سوال اٹھایا کہ آخر 9 سال بعد وزیراعظم مودی کو یہ بات کیوں یاد آرہی ہے۔

کپل سبل نے پوچھا سوال

دراصل، وزیراعظم مودی نے بھوپال میں یونیفارم سول کوڈ کی پرزوروکالت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین سبھی شہریوں کے لئے مساوی حقوق کی بات کرتا ہے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور مشتعل کرنے کے لئے یونیفارم سول کوڈ کے موضوع کا استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا تھا۔ اب وزیراعظم مودی کے اسی بیان پر راجیہ سبھا رکن کپل سبل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’وزیراعظم نے یکساں سول کوڈ پر زور دیا، اپوزیشن پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام لگایا۔ پہلا سوال، آخر9 سال بعد یہ بات کیوں؟ 2024 (الیکشن کے لئے)؟ دوسرا سوال، آپ کی تجویز کتنا عام ہے، آدیواسی اور شمال مشرق سبھی اس کے دائرے میں آتے ہیں؟ تیسرا سوال، ہردن آپ کی پارٹی مسلمانوں کو مایوس بناتی ہے، کیوں؟ اب آپ کو تشویش ہو رہی ہے۔‘‘

لا کمیشن نے مانگی تجویز

واضح رہے کہ لا کمیشن نے 14 جون کو یو سی سی پر ازسرنو تبادلہ خیال کا عمل شروع کیا تھا اور سیاسی طور پر حساس اس موضوع پر عوامی اور منظورشدہ مذہبی تنظیموں سمیت متعلقہ افراد سے 13 جولائی تک اپنے خیالات پیش کرنے کو کہا ہے، جس کے بعد بی جے پی لیڈران کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ حکومت جلداز جلد اسے پورے ملک میں نافذ کرنے کی تیاری کر ہری ہے۔ ان باتوں پر وزیراعظم مودی کے بیان نے مہر لگانے کا کام کیا۔ فی الحال پورے ملک میں یکساں سول کوڈ سے متعلق ازسرنو بحث شروع ہوچکی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔