جموں و کشمیر کے شہری پُرجوش ہیں اور اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے جموں و کشمیرانتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں، یہ یقین رکھتے ہوئے کہ یہ تقریب ایک سیاحتی مقام کے طور پرجموں و کشمیرکی صلاحیتوں کو ظاہرکرنے میں تاریخی ثابت ہوگی۔ یہی نہیں یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لئے تاریخی ثابت ہوگی۔
پچھلے 70 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب جموں و کشمیرجی-20 جیسے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا اور یہ موقع یوٹی کو اپنی مارکیٹ کی صلاحیت اورماحولیاتی سیاحت کے منصوبوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
پوری وادی جی-20 کے والہانہ استقبال کے لئے پُرجوش ہے۔ یہ پہلی بارہے کہ وادی میں اس طرح کا شاندار اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے اس جنت نما شہر میں ایسا کوئی ایونٹ نہیں ہوا ہے۔ ہمارے دستکاری اورسیاحتی مقامات عالمی پلیٹ فارم پرپیش کیا جائے گا۔
کشمیر، جسے زمین پرجنت کہا جاتا ہے، ہمالیائی سلسلوں سے گھرا ہوا ہے۔ یہ وادی اپنی مہمان نوازی کے لئے بھی مشہورہے۔ جموں وکشمیرکے عام عوام بشمول طلباء مرکزی اجلاس سے قبل مختلف پروگراموں میں بڑے پیمانے پرحصہ لے رہے ہیں۔ جموں و کشمیرکے عام عوام بشمول طلباء اہم اجلاس سے قبل مختلف پروگراموں میں بڑے پیمانے پر حصہ لے رہے ہیں۔